تازہ تر ین

فالج

ڈاکٹر نوشین عمران
دنیا بھر میں اموات کی تیسری بڑی وجہ فالج ہے، جبکہ معذوری کی سب سے بڑی وجہ بھی یہی ہے، فالج ایسا مرض ہے جو دماغ میں خون کی شریان کے بند ہونے یا پھٹ جانے سے ہوتا ہے، فالج کی پہلی قسم ”اسکیمک سٹروک“ ہے جو شریان میں خون جمنے یا خون کا لوتھڑا بننے سے ہوتی ہے، شریان بند ہوے سے خون اور آکسیجن دماغ کے کئی حصوں تک نہیں پہنچ پاتے، جس سے دماغ کے وہ حصے اور خلیے ناکارہ ہوجاتے ہیں، تقریباً 70فیصد مریضوںمیں فالج کی یہی وجہ ہے ، دماغ کا جو حصہ یا خلیے ناکارہ ہوجائیں ان کے تحت کیے جانے والے کام بھی متاثر ہوتے ہیں۔
دوسری قسم ”ہیمرج سٹروک“ ہے جس میں بلڈ پریشر زیادہ ہوجانے پر دماغ میں رگ پھٹ جاتی ہے اور خون شریان سے نکل کر دماغ کے خلیوں اور حصوں میں جمع ہوجاتا ہے ، دونوں صورتوں میں نتیجہ ایک ہی ہے، دماغ کے کسی ایک یا کئی حصوں کو خون اور آکسیجن کی بندش ہوجاتی ہے ۔
ایک فالج بالکل مختصر دورانیے اور معمولی قسم کا ہوتا ہے جسے ٹی آئی اے کہا جاتا ہے، یہ فالج کا پورا حملہ نہیں، بلکہ ایک طرح کی وارننگ ہے، اس میں کچھ دیر کیلئے جسم کا کوئی حصہ سن ہوکر کام کرنا چھوڑ دیتا ہے ، چکر آتا ہے ، نیم بیہوشی ہوسکتی ہے ، لیکن کچھ دیر بعد یہ علامات دور ہو جاتی ہیں۔
فالج کی بڑی وجہ ہائی بلڈ پریشر ، ذیابیطس ، کولیسٹرول ، موٹاپا، دل کے امراض ، سگریٹ ، دل کی بے ترتیب دھڑکن ہے ، اگر دل خون کو ٹھیک سے پمپ نہ کرے تو خون شریانوں میں جمنے لگتا ہے ، کسی وقت اس کے چھوٹے لوتھڑے دل یا دماغ کی شریان کو بند کردیتے ہیں۔
فالج کی ابتدائی علامات میں بہت زیادہ سر چکرانا، دو دو نظر آنا، شدید سردرد، مسلسل قے متلی، دھندلا یا بالکل نظر نہ آنا، جسم کے کسی ایک حصے ، ایک سائیڈ یا پورے جسم کی کمزوری ، چہرے کا ٹیڑھا ہونا، بولنے میں مشکل شامل ہے، بعض اوقات غنودگی ، نیم بیہوشی یا مکمل بیہوشی بھی ہوسکتی ہے۔
ایسی کوئی بھی علامات ہوں تو مریض کو فوری ہسپتال لے جانا ضروری ہے، جہاں دماغ کا سی ٹی سکین اور گردن کی شریانوں کا ڈیپلر الٹراساو¿نڈ کیا جاتا ہے، بعض اوقات دل کا ایکوکارڈیوگرام بھی ضروری ہوتا ہے تاکہ معلوم ہوسکے کہ شریان بند ہونے کی وجہ دل کے کسی حصے کی خرابی تو نہیں۔
مختلف ٹیسٹوں سے نشاندہی کی جاسکتی ہے کہ سٹروک دماغ کے کس حصے ،شریان اور کس نوعیت کا ہے، فالج کا ابتدائی علاج صرف ہسپتال میں ممکن ہے ، دسچارج ہونے سے اکثر مریضوں میں جسم کے کسی حصے میں کمزوری رہ جاتی ہے اس کیلئے تین چار ماہ تک ادویات کے ساتھ مسلسل فزیوتھراپی بہت ضروری ہے۔
فالج سے بچاو¿ کیلئے ذیابیطس ، بلڈ پریشر کنٹرول میں رکھیں ، ذہنی تناو¿ سے بچیں، کولیسٹرول چیک کرواتے رہیں، اگر ضرورت ہو تو خون پتلا رکھنے کیلئے ڈسپرین کا روزانہ استعمال کریں ، مرغن کی بجائے سادہ غذائیں ، ورزش اور چہل قدمی کو معمول بنائیں۔
٭٭٭


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain