تازہ تر ین

تعلیم جائے بھاڑ میں ،پیسے کماﺅ ،لاہور بورڈ کا انوکھا اقدام ،طلباءحیران

لاہور (خصوصی رپورٹ)تعلیمی بورڈ لاہور نے اپنی آمدنی میں اضافے کا بوجھ طلباءپر ڈال دیا۔ 2017ءمیںفیل ہونے والے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے طلبا و طالبات کی تعداد بڑھنے پر لاہور بورڈ نے پیپروں کی ری چیکنگ اور ایڈمیشن فیس میں اضافہ کردیا۔ ری چیکنگ اور ایڈمیشن کی فیس 700 سے بڑھا کر 1100 روپے مقرر کردی گئی۔ لاہور بورڈ نے فیسوں کا نیا شیڈول بھی جاری کردیا۔ دوسری جانب فیسوں میں اضافے سے والدین پریشان ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ہر سال اچانک فیسوں میں اضافہ کرنے سے بہتر ہے کہ ایک ہی بار اضافہ کردیا جائے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain