تازہ تر ین

خیبرپختونخواہ کے سرکاری سکولوں میں بنیادی سہولیات کا فقدان۔ رپورٹ میں انکشافات

چار سالوں تک اپنی عوام کو سبز باغ دیکھانے والی خیبرپختونخواہ حکومت کا سارا بھانڈا پھوٹ گیا۔انڈی پینڈینٹ مانیڑنگ یونٹ محکمہ تعلیم خیبرپختونخواہ کی سالانہ رپورٹ میں ہوش روبا انکشافات نے تحریک انصاف کے تعلیمی ایمرجنسی کے حوالے سے اُن سب وعدوں اور عوؤں کو بے نقاب کر دیا ہے جس تعلیمی ایمرجنسی کی آڑ پر حکومت پنجاب کے ترقیاتی کاموں کو تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا اُس عالم رپورٹ میں کچھ یوں ہے کہ ، خیبرپختونخواہ کے سرکاری سکولوں کی حالت زار کو خراب قرار دی گئی ہے ۔۲۲فیصد سکولوں میں پینے کا صاف پانی میسر نہیں،۲۷فیصد سکول بجلی کی سہولت سے محروم،کوہستان میں ۵۵فیصد سکول میں ٹائیلٹس ہی نہیں۔ورلڈ بنک کی حالیہ رپورٹ ’’پاکستان ڈویلپمنٹ آپ ڈیٹیس‘‘کے مطابق بھی کے پی کے میں صرف ۴۴فیصد سکولوں میں بنیادی سہولیات دستیاب ہیں جبکہ پنجاب پاکستان بھر میں ۹۳فیصد کے ساتھ سب سے آگے ہیں۔ہر میدان میں حکومت پنجاب کی کارکردگی آج اپنے موقف کا منہ بولتا ثبو ت ہے ۔ کہ تعلیم ہو یا صحت،یا کوئی دوسرا شعبہ سب کی اپنی اپنی ترجیحات ہیں کسی کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا۔ میٹرو کلچر کو ناکام کرنے کیلئے تحریک انصاف نے ایڑی چوٹی کا زور لگا دیا آج وہی کلچر پشاور میں متعارف کرانے کیلئے کوششیں جاری ہیں۔ لیپ ٹاپ اسکیم پر بھی تنقیدی نشتر چلائے گئے،اور ناجانے آج کس منہ سے خیبرپختواہ میں لیپ ٹاپ اسکیم کو فخر سے پیش کیا جا رہا ہے ۔ قابل افسوس بات تو یہ ہے کہ تعلیم کا نعرہ لگانے والے آج اِس میدان میں بھی پیچھے رہ گئے ہیں۔ اور حسرت بھری نگاہوں سے شہبازشریف کے ویژن کے مطابق محکمہ تعلیم پنجاب کے کارکردگی کو دیکھ کر منہ چھپائے پھر رہے ہیں ۔یہی وجہ ہے کہ خیبرپختونخواہ کی عوام اضطراب میں ہے ، اُنکا کہنا ہے ،تحریک انصاف نے اپنے منشور اور ہماری اُمنگوں کے مطابق کچھ ڈیلیور نہیں کیا۔ چار سال دوسرے کیلئے مشکلات کھڑی کرنے سے بہتر تھا کہ اپنی عوام کیلئے آسانیاں پیدا کی جاتی ۔آج ہم وہی کھڑے ہیں جہاں چار سال پہلے تھے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain