تازہ تر ین

پرانے فلم میکرز انڈسٹری کی بحالی کیلئے کام کریں

لاہور ( شوبز ڈیسک ) فلمسٹار میرا نے کہا ہے کہ پاکستان فلم انڈسٹری کی بحالی کسی ایک فرد کی ذمے داری نہیں بلکہ ہم سب کو ملکر اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہو گا ، ماضی میں بے شمار فلموں نے ریکارڈ بزنس کیا مگر اب لاہور کے فلمساز سینئر اداکاروں کو نظر انداز کر رہے ہیں ، آّج فلم انڈسٹری کے جو چند ایک ہدایتکار موجود ہیں ان کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ کراچی کے نوجوان ہدایتکاروں نے کامیاب فلمیں بنا کر ثابت کر دیا ہے کہ اگر آپ اچھی فلم بنائی جائیں تو فلم بین بھی اس کو دیکھنے کے لئے ضرور آئینگے جس کی بڑی مثال عید الاضحی پر ریلیز ہونے والی فلمیں ” میں پنجاب نہیں جاﺅں گی “اور ” نامعلوم افراد 2“ قابل ذکر ہیں۔ اس کے علاوہ کراچی میں مزید پچاس کے قریب فلمیں زیر تکمیل ہیں اور لاہور کے ہدایتکار ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر بیٹھیں ہیں۔ انہوں نے تجویر پیش کی کہ اس حوالے سے ملٹی نیشنل کمپنیوں کو فلموں کے لئے بھی سپانسر شپ کرنی چاہیے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain