تازہ تر ین

محمد عرفان کو ڈومیسٹک کھیلنے کی اجازت مل گئی

لاہور (آئی این پی)قومی کرکٹر محمد عرفان کی ڈومیسٹک کرکٹ میں واپسی ، پی سی بی نے فکسنگ کیس میں چھ ماہ کی پابندی ختم ہونے پر فاسٹ باﺅلر کو کھیلنے کی اجازت دے دی ۔ محمد عرفان ٹریک پر واپس آگئے ، پیسر کو چھ ماہ کی پابندی ختم ہونے پر ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت مل گئی ۔ وہ قائد اعظم ٹرافی میں اپنے ڈیپارٹمنٹ واپڈا کی نمائندگی کریں گے ۔ محمد عرفان سپاٹ فکسنگ کیس میں قانون کی گرفت میں آئے تھے ۔ فکسنگ سکینڈل کے ایک اور کردار شرجیل خان الزامات ثابت ہونے پر پانچ سال کے لیے معطل ہیں ۔ ذرائع کے مطابق اوپنر نے سزا کے خلاف اپیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ واضح رہے کہ محمد عرفان پر دبئی میں بکی کے رابطے کی اطلاع پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ کو نہ دینے کا الزام تھا، انہوں نے ڈسپلنری کمیٹی کے سامنے اپنی غلطی تسلیم کی تھی جس پر 14 مارچ کو انہیں 6 ماہ کی معطل سزا سمیت ایک سال کی پابندی اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی تھی۔ ان کی معطل سزا 14 ستمبر کو ختم ہو چکی ہے۔ لازمی پابندی کی مدت مکمل ہونے کے بعد اب انہیں ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت دیدی گئی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain