تازہ تر ین

ہمسایہ ملک دنیا کا دوسرا بڑا ڈیم بنانے میں کامیاب کیسے ہوا؟, دیکھئے خبر

نئی دہلی (خصوصی رپورٹ) وزیراعظم نریندر مودی نے گجرات میں دنیا کے دوسرے اور ملک کے سب سے بڑے سردار سروور ڈیم کا افتتاح کردیا۔ یہ ڈیم 56سال کی مدت میں مکمل ہوا ہے اس سے علاقے کے 10لاکھ کسانوں کو فائدہ ہوگا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق افتتاحی تقریب کے موقع پر وزیر اعظم کے ہمراہ وزیر ٹرانسپورٹ نتن گڈکری، گجرات کے وزیراعلیٰ وجے روپانی، نائب وزیراعلیٰ نتن پٹیل، سابق وزیراعلیٰ آنندی بین پٹیل موجود تھے۔ سردار سروور ڈیم کا منصوبہ سردار ولبھ بھائی پٹیل نے آزادی سے قبل 1946ءمیں شروع کیا تھا جبکہ 5اپریل 1961ءکو بھارت کے پہلے وزیراعظم پنڈت جواہر لال نہرو نے سنگ بنیاد رکھا۔ بعدازاں اس کی تعمیر کا کام 1987ءمیں شروع ہوا۔ اس ڈیم کی لمبائی 1.2کلومیٹر ہے جو ملک کا سب سے طویل ڈیم سمجھا جارہا ہے۔ اس پر 44ہزار کروڑ روپے خرچ ہوئے۔ اس کی اونچائی138.68میٹر ہے جس میں 4.73ملین کیوبک میٹر قابل استعمال جگہ ہے۔ گجرات کے اس منصوبے سے دیگر ریاستوں کی بہ نسبت زیادہ فائدہ ہوگا۔ قحط زدہ علاقوں میں پانی پائپ لائنوں کے ذریعے پہنچا کر تقریباً 18لاکھ ہیکٹر اراضی کو سیراب کیا جائے گا۔ اس ڈیم سے 10لاکھ کسانوں کو براہ راست فائدہ پہنچے گا۔ اس ڈیم میں نصب 2ٹاورزکے ذریعے 1200میگا واٹ بجلی پیدا ہوگی جس کا 57فیصد حصہ مہاراشٹر، 27فیصد مدھیہ پردیش اور 16فیصد گجرات کو ملے گا۔ اس کے ذریعے سالانہ تقریباً 1600کروڑ روپے زراعت سے آمدنی ہوگی جبکہ بجلی اور پانی کی سپلائی سے 175کروڑ روپے حاصل ہونگے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain