تازہ تر ین

توانائی منصوبوں بارے وزیراعلیٰ شہباز شریف نے عوام کو بڑی خوشخبری سُنادی

لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ پینے کا صاف پانی ہر شہری کا بنیادی حق ہے اور پنجاب حکومت نے یہ حق شہریوں کو لوٹانے کیلئے اربوں روپے کی لاگت سے ایک بڑا پروگرام بنایا ہے، لہٰذا متعلقہ محکموں اور اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ پروگرام پر عملدرآمد کیلئے پیشہ وارانہ انداز اور یکسوئی کے ساتھ آگے بڑھیں۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے ان خیالات کا اظہار ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے پروگرام کے امو رکا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ پروگرام پر عملدرآمد کیلئے ساﺅتھ اور نارتھ پنجاب صاف پانی کمپنیاں کام کر رہی ہیں اور ان کمپنیوں کو آپس میں قریبی کوآرڈینیشن کے تحت کام کرنا ہے۔ دونوں کمپنیوں کو تجربات اور مہارت کو ایک دوسرے سے شیئر کرنا چاہیئے اور پروگرام پر یکساں حکمت عملی اپنا کر فوری عملدرآمد کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ متعلقہ محکمے کی عملدرآمد کے حوالے سے مانیٹرنگ انتہائی ضروری ہے۔ متعلقہ محکموں اور اداروں کے مابین مو¿ثر کوآرڈینیشن میں تساہل برداشت نہیں کروں گا۔ فلاح عامہ کے اس بڑے منصوبے میں غلطی کی کوئی گنجائش موجود نہیں۔ متعلقہ محکموں اور اداروں کو نتائج دینا ہوں گے، تساہل سے کام نہیں چلے گا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے ذریعے بیماریوں سے محفوظ رکھنا ہے اور ایک ٹیم ورک کے طور پر کام کرنا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد سے وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے ملاقات کی۔ ملاقات میں سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ شہبازشریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ اقدار کی سیاست کو فروغ دیا ہے۔الزام تراشی اور جھوٹ پرمبنی منفی سیاست کرنے والے عناصر کو عوام نے ہر بار مسترد کیا ہے۔ملک محنت، خدمت اور دیانت سے آگے بڑھتے ہیں۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے ترقیاتی منصوبے شفافیت، معیار اور رفتار کا شاہکار ہیں۔ اربوں روپے کے منصوبوں میں شفافیت کو یقینی بنایا گیا ہے۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کا چار سالہ دور شفافیت ، دیانت ، امانت اور محنت سے عبارت ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب سے جرمنی کی توانائی کی بین الاقوامی کمپنی کے اعلیٰ سطح کے وفد نے ملاقات کی،جس میں توانائی کے شعبے میں تعاون بڑھانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کےاگےا۔جرمن کمپنی نے پنجاب میں توانائی کے شعبہ میں تعاون بڑھانے پر دلچسپی کا اظہارکےا۔وزیر اعلیٰ نے جرمن وفد کے ساتھ جرمن زبان میں گفتگو کی اور جرمن وفد نے وزیر اعلی کی جرمن زبان پر دسترس کی تعریف کی ۔وزےراعلیٰ شہبازشرےف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ توانائی بحران سے نمٹنے کیلئے تیز رفتاری سے اقدامات کے باعث لوڈشیڈنگ میں نماےاں کمی ہوئی ہے۔ توانائی کے متعدد منصوبوں کو برق رفتاری کے ساتھ ریکارڈ مدت میں مکمل کیا گیا ہے جس کے باعث ہزاروں مےگاواٹ بجلی سسٹم مےں شامل ہوئی ہے۔انہوںنے کہا کہ پاکستان میں توانائی کے منصوبوں پر انتہائی محنت کے ساتھ کام کیا گیا ہے۔ حکومت نے روایتی ذرائع کے ساتھ متبادل ذرائع سے بھی توانائی منصوبوں کو مکمل کیا ہے اورتوانائی کے منصوبے نہایت شفاف انداز سے مکمل کئے گئے ہیںاور ان منصوبوں کی تکمےل سے گزشتہ کئی برسوں سے ملک پر چھائے اندھیرے ختم ہو رہے ہیں۔انہوںنے کہا کہ گیس کی بنیادپر3600 میگا واٹ کے پاورپلانٹس ریکارڈ مدت میں مکمل کئے گئے ہیں۔ پنجاب حکومت نے توانائی کی مستقبل کی ضروریات کے پیش نظر 1200میگا وا ٹ کا نیا گیس پاور پلانٹ لگانے کا فیصلہ کیا ہے اورگیس سے بجلی کے حصول کے منصوبوں سے عوام کو بجلی سستی ملے گی۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) نے ہمیشہ عوام کی بے لوث خدمت کی ہے اورملک کی ترقی ا ور عوام کی خوشحالی مسلم لیگ(ن) کی سیاست کا نصب العین ہے۔ گزشتہ سوا 4برس سے خدمت خلق کے لئے دن رات ایک کررکھا ہے۔ اربوں روپے کی لاگت سے مکمل ہونے والے بڑے منصوبوں نے عوام کو ریلیف دیاہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب حکومت نے صوبے کی ترقی کے لئے متوازن ترقیاتی پالیسی اپنائی ہے۔ شہری علاقوں کے ساتھ دیہی علاقوں کی ترقی پر خصوصی توجہ مرکوز کی گئی ہے۔ وسائل کا رخ پسماندہ او رکم ترقی یافتہ علاقوں کی طرف موڑ دیا ہے اور جنوبی پنجاب کی ترقی کے لئے آبادی کے تناسب سے زیادہ فنڈز دےئے گئے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain