تازہ تر ین

روہنگیا کے مسلمانوں بارے پاکستان اور تُرکی مل کر کیا کرنے جارہے ہیں؟ جان کر آپ بھی فخر محسوس کرینگے

نیویارک (محسن ظہیر سے) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ان دونوں نیویارک میں ہیں جہاں وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں بھی شرکت کر یں گے۔ اس موقع پر وزیر اعظم نے ترک صدر رجب طیب اردگان سے بھی ملاقات کی جس دوران روہنگیا مسلمانوں پر ہونے والے مظالم پر اظہار افسوس کیا گیا۔ ترکی اور پاکستان نے اس بات پر اتفاق کیا کہ روہنگیا مسلمانوں کے مسائل حل کرنے کے لیے اقوام متحدہ پر دباو ڈالنے کی کوشش کی جائے گی۔ دونوں رہنماﺅں نے علاقائی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ ترک صدر طیب اردگان نے کہا کہ ترکی پاکستان کے ساتھ باہمی مفادات پر مبنی اسٹرٹیجک شراکت داری کو مضبوط رکھنے کے عزم پر قائم ہے۔ طیب اردگان نے کہا کہ دونوں ممالک کے دوطرفہ تعلقات، مختلف شعبوں میں تعاون اور علاقائی اور عالمی معاملات پر ایک جیسا مو¿قف اپنانے کو سراہا جبکہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ دنوں ممالک کے درمیان تعلقات اور اسٹرٹیجک پارٹنر شپ ہر گزرتے دن کے ساتھ مضبوط ہو رہے ہیں۔ اس موقع پر دونوں رہنماﺅں کی جانب سے اقتصادی تعاون بڑھانے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ شاہد خاقان عباسی اور طیب اردگان نے دونوں ممالک کے درمیان گہرے سیاسی، دفاعی، تجارتی تعلقات اور سرمایہ کاری پر بھی اطمینان کا اظہار کیا۔ خیال رہے کہ روہنگیا مسلمانوں کی حالت زار پر اسلامی تعاون تنظیم کے کنٹیکٹ گروپ کاخصوصی اجلاس بھی نیویارک میں ہو گا جس میں ترکی اور پاکستان مل کر روہنگیا مسلمانوں کا مسئلہ اٹھائیں گے۔جنرل اسمبلی اجلاس کے دوران وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ایران کے صدراور اردن کے شاہ سے بھی ملاقات کریں گے۔ ملاقات میں افغانستان کی صورتحال بھی زیربحث آئی اور دونوں قائدین نے اس بات پر اتفاق کیا کہ افغان تنازعہ کا کوئی فوجی حل نہیں بلکہ افغانستان سے شروع ہونے والے با ت چیت کے عمل اور علاقائی اپروچ کے ذریعے مسئلہ کا افغان حالات کا سیاسی حل نکال کر ملک میں امن وترقی کو یقینی بنانا چاہیے۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے نیویارک میں ترک صدر رجب طیب اردگان،افغان صدر ڈاکٹر اشرف غنی ،سری لنکا کے صدر میتھری پالا سری سینا سے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات،خطے کی صورتحال اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ منگل کو یہاں نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور ترک صدر رجب طیب اردگان کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں دوطرفہ تعلقات کو مستحکم بنانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔دونوں رہنماﺅں نے علاقائی امن وسلامتی کی صورتحال پر جائزہ لیا۔وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پاکستان اور ترکی کے تعلقات مشترکہ ثقافتی ، تاریخی اور مذہبی رشتے پر ہیں ۔ دوطرفہ تعلقات تذویراتی شراکت داری میں ڈھل رہے ہیں اوردونوں ملکوں کی دوستی ہر گزرتے دن کے ساتھ مضبوط تر ہو رہی ہے۔دونوں رہنماﺅں کا باہمی تعاون کے فروغ پر اطمینان کا اظہار کیا۔دونوں رہنماﺅں نے سیاسی، دفاعی ، تجارتی اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون پر اظہار اطمینان کیا۔دونوں رہنماﺅں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ آزادانہ تجارت کامعاہدہ دوطرفہ تجارت کوفروغ دے گا۔دونوں رہنماں نے آزادانہ تجارت کے معاہد ے کو جلد حتمی شکل دینے پرزور دیا۔مقبوضہ کشمیرکے عوام کی حمایت پروزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ترک صدر کاشکریہ ادا کیا۔ ترک صدر طیب اردگان نے پاکستان کےساتھ منافع بخش سٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط بنانے کےلئے جاری کوششوں کےلئے ترکی کے عزم کی توثیق کی۔ افغانستان میں امن واستحکام کی کوششوں کے حوالے سے دونوں رہنماﺅں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ افغان مسئلے کا کوئی فوجی حل نہیں ، افغانستان میں وہاں کی قیادت میں امن عمل کے ذریعے افغانستان میں داخلی سیاسی حل کےلئے ایک علاقائی نقطہ نظر کے لئے کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے جنرل الیکٹرک کے وائس پریذیڈنٹ جان رائس سے ملاقات کی جس میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان میں غیرملکی کمپنیوں کیلئے سرمایہ کاری کے دروازے کھلے ہیں امریکی کمپنیوں کو سرمایہ کاری پر خوش آمدید کہیں گے۔ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی 21 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔ جبکہ جنرل الیکٹرک کے نائب صدر جان رائس نے کہا کہ پاکستان جنرل الیکٹرک کیلئے ایک اہم مارکیٹ ہے، ہم پاکستان میں لوکو موٹو اور شعبہ صحت میں سرمایہ کاری کے خواہاں ہیں۔منگل کو وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے جنرل الیکٹرک کمپنی کے نائب صدر نے یہاں ملاقات کی جس میں پاکستا ن میں سرمایہ کاری سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیاگیا ۔ اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ غیر ملکی کمپنیوں کی سرمایہ کاری کیلئے دروازے کھلے ہیں۔ملاقات میں نائب صدر جنرل الیکٹرک کمپنی جان رائس کا کہنا تھا کہ ان کا ادارہ پاکستان میں لوکو موٹیو اور شعبہ صحت میں سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں اور پاکستان میں اپنے کاروبار کو وسیع کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔اس موقع پر وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے جنرل الیکٹرک کی پاکستان سے وابستگی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان جنرل الیکٹرک کمپنی کی مہارت سے بہت فوائد حاصل کر رہا ہے،وزیراعظم نے امریکی کمپنیوں کو پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ امریکی کمپنیوں کو پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کیلئے خوش آمدید کہیں گے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain