تازہ تر ین

ٹرمپ نے ایرانی حکومت کو قاتل قراردیدیا, شمالی کوریا کو مکمل تباہ کرنے بارے جنرل اسمبلی میں خطاب پر سب حیران

نیویارک (سپیشل رپورٹر سے) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ دنیا کے باغی ممالک دہشت گردوںکی پشت پناہی کر رہے ہیں، اقوام عالم کو ان باغی ممالک کی نشاندہی کرکے ان کے خلاف کارروائی کرنا ہوگی، القاعدہ، طالبان، حزب اللہ، دیگر دہشتگرد گروپوں کی مدد کرنیوالے ملکوں کو بے نقاب کرنیکا وقت آگیا، ہمیں طالبان اور دیگر دہشت گردوں کے خلاف حکمت عملی بدل کر اسلامی انتہا پسندی کو روکنا ہوگا، ہم بنیاد پرست اسلامی انتہا پسندی کو ختم کرینگے، دہشتگردوں کے محفوظ ٹھکانوں، انکی مالی مدد کرنیوالوں کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے، شمالی کوریا سے امریکا کو خطرہ ہوا تو اسے مکمل طور پر تباہ کردیں گے، راکٹ مین اپنے اور اپنی حکومت کیلئے خود کش مشن پر ہے، شمالی کوریا کیلئے واحد راستہ ہے کہ وہ اپنے ایٹمی پروگرام سے دستبردار ہو، ایران میں قاتل حکومت ہے اور تہران دہشت گردوں کی مالی معاونت کر رہا ہے،، شام تنازعے کا ایسا سیاسی حل نکالا جائے جو عوام کیلئے باعث احترام ہو، امریکا اقوام متحدہ کی فنڈنگ کا غیرمنصفانہ بوجھ برداشت کر رہا ہے، تمام ممالک دوسری اقوام کے حقوق کا بھی خیال رکھیں، میں امریکی عوام کا مفاد سب سے بالاتر رکھتا ہوں، امریکی فوج جلد پہلے سے زیادہ مضبوط ترین فوج بن جائےگی۔ منگل کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ یہ شرم کی بات ہے کہ کچھ قومیں اقوام متحدہ کے ہیومن رائٹس کونسل میں بیٹھے ہیں جبکہ ان ممالک میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہو رہی ہے۔ اس وقت ساری دنیا کو دہشت گردی سے شدید خطرات لاحق ہیں، میرے لئے یہ قابل فخر لمحہ ہے کہ میں50 سے زیادہ عرب اور اسلامی ریاستوں کے سربراہان سے مخاطب ہوں۔ ہم سب کو اسلامی شدت پسندی سے نپٹنے کے لئے مشترکہ کوششیں کرنا ہوں گی کیوں کہ ہم اپنے ممالک اور ساری دنیا کو پریشانیوں میں مبتلا نہیں کرسکتے، امریکہ نے عراق میں داعش کے خلاف گذشتہ آٹھ ماہ میں تاریخی کامیابیاں حاصل کی ہیں اور وہاں پر امن و امان لوٹ رہا ہے۔ بشار الاسد نے شام میں عام شہریوں پر کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال کیا ہے جبکہ امریکہ نے ان اڈوں پر فضائی حملے کئے ہیں جہاں سے کیمیائی ہتھیار عام شہریوں پر استعمال کئے جاتے تھے۔ ایران کے حوالے سے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ایرانی ڈکٹیٹرز نے اپنی قوم کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے۔ تہران حزب اللہ اور دیگر دہشت گرد تنظیموں کو مالی معاونت کر رہا ہے۔ ایران کا میزائل پروگرام نہ صرف امریکہ بلکہ ساری دنیا کے لئے ایک سنگین خطرہ ہے۔ ایرانی لیڈروں نے اپنی قوم کو خون اور خرابے میں دھکیل دیا ہے۔ ایرانی حکومت نے اپنی روش نہ بدلی تو اسے مزید تنہا کیا جا سکتا ہے۔ ایران کے لوگ اپنی باغی رہنماں کی پالیسیوں سے نالاں ہیں ۔ یہ پالیسیاں اقوام عالم کو جنگ کے دھانے پر پہنچا رہی ہیں۔امریکہ افریقہ میں اپنی امداد جاری رکھے گا جبکہ اقوام متحدہ بھی افریقہ کی سلامتی کے لئے دوسری قوموں کی جانب سے خطرات سے نمٹ رہا ہے۔ اقوام متحدہ کے پلیٹ فارم سے افریقی ممالک میں امن مشن کے لئے امریکا دنیا بھر کے ممالک سے 22 فیصد اخراجات ادا کر رہا ہے۔ اقوام متحدہ کے کردار کے حوالے سے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ اس کمرے میں بہت طاقتور لوگ بہت سے مسائل حل کر سکتے ہیں۔ اقوام متحدہ کی طاقت کا انحصار اس کے ممبر ز کی آزاد طاقت پر ہے۔ عالمی دنیا کو پر امن ممالک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرنا چاہیے۔ اقوام متحدہ کے پلیٹ فارم سے دنیا میں امن ، ترقی اور انسانی حقوق کی بحالی کے لئے ممبر ممالک کو کردار ادا کرنا ہوگا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ جب تک کیوبا اصلاحات نہیں کرتا تب تک امریکہ اس پر سے پابندیاں نہیں اٹھائے گا۔ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ وینزویلا میں حالات خراب ہیں، یہ قابل قبول نہیں ہیں، ہم صرف کھڑے ہو کے دیکھ نہیں سکتے۔ وینزویلا کا صدر ، نکولس مادرو سوشلسٹ ڈکٹیٹر ہے، اس نے اپنے ملک کے اچھے لوگوں کو مشکلات میں پھنسا دیا ہے۔ ہما را اور سب کا مقصد ہے کہ وینزویلا کی عوام کی مدد کریں اور انہیں آزادی دلائیں، اور جمہوریت بحال کریں۔وینزویلا کی مدد پر اقوام متحدہ کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ اگر وینزویلا کی پالیسیاں جاری رہی تو ہم اس کے خلاف فوجی طاقت کا استعمال کریں گے۔انھوںنے کہاکہ دہشتگردوں کے محفوظ ٹھکانوں،انکی مالی مددکرنیوالوں کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے،ہم بنیاد پرست اسلامی انتہاپسندی کو ختم کرینگے۔انھوںنے کہاکہ شمالی کوریاکاسربراہ ا پنے وراپنی ریاست کیلیے خودکش مشن پرہے،شمالی کوریا سے امریکا کو خطرہ ہوا تو اسے مکمل طور پر تباہ کردیں گے ۔شمالی کوریا کیلئے واحد راستہ ہے کہ وہ اپنے ایٹمی پروگرام سے دستبردار ہو۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain