تازہ تر ین

دنیا کی امیر ترین عورت فوت ہوگئی ، اتناکچھ چھوڑا کہ آپ بھی انگلیاں دانتوں تلے دبالیں گے

پیرس (ویب ڈیسک)دنیا کے امیر ترین مرد کا ذکر تو کسی نہ کسی حوالے سے تقریباً روزانہ سننے کو ملتا ہے لیکن دنیا کی امیر ترین خاتون کے بارے میں بہت کم لوگ جانتے ہیں۔ یہ عالمی شہرت یافتہ کاسمیٹکس برانڈ ’لوریال‘ کی جان نشین للیان بیٹن کورٹ تھیں، جو 94 سال کی عمر میں دنیا سے رخصت ہوگئی ہیں۔
للیان بیٹن کورٹ کی صاحبزادی فرینکوئس بیٹن کورٹ نے بتایا ہے کہ ان کی والدہ کی وفات گزشتہ رات گھر پر ہی ہوئی۔ وہ لوریال کمپنی کی بنیادی شیئر ہولڈر تھیں اور دنیا کی امیر ترین خاتون تھیں، جبکہ امیر ترین مرد و خواتین میں ان کا نمبر 14واں تھا۔ فوربز میگزین کے مطابق ان کی دولت تقریباً 39.5 ارب ڈالر (تقریباً 39.5کھرب پاکستانی روپے) ہے۔
للیان 2006ءسے الزائمر کی بیماری میں مبتلاءتھیں، جبکہ 2011ءمیں انہیں ڈمینشیا کی بیماری بھی لاحق ہو گئی، جس کی وجہ سے ان کا سماجی میل جول تقریباً ختم ہو کر رہ گیا تھا۔ان کے سنگین ذہنی مسائل کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ان کے کئی قریبی لوگوں نے ان کی دولت ہتھیانے کی کوشش بھی کی جس پر وہ ہمیشہ رنجیدہ رہیں، اور خصوصاً آخری دنوں میں لو گوں کی خود غرضی پر بہت دکھ کا اظہار کیا کرتی تھیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain