تازہ تر ین

اعصام کاچینگڈو اوپن ٹینس ڈبلر ٹائٹل پرقبضہ

چینگڈو(آئی این پی)اعصام نے چین میں اے ٹی پی ورلڈ چیمپیئن شپ جیت لی۔پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق قریشی اور ان کے پارٹنر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اے ٹی پی ورلڈ چیمپیئن شپ جیت لی۔اعصام الحق اور ان کے پارٹنر جوناتھن ارلک نے برازیل کے مارسیلو ڈیمولائنر اور نیوزی لینڈ کے مارکوس ڈینیئل پر مشتمل جوڑی کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔چین کے شہر چینگدو میں ہونے والے ایونٹ کے فائنل میں اعصام اور ارلک نے پہلے سیٹ میں صرف تین گیمز گنوائے اور 6-3 سے کامیابی حاصل کر کے برتری حاصل کی۔البتہ دوسرے سیٹ میں سخت مقابلہ دیکھنے کو ملا لیکن ٹائی بریکر پر فتح نے پاکستانی اسٹار اور ان کے ساتھی کے قدم چومے جہاں انہوں نے 6-7 سے مقابلہ جیت کر چیمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کر لیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain