تازہ تر ین

نقصان دہ چکنائی

ڈاکٹر نوشین عمران
انسانی جسم کے کئی اعضاءکو کام کرنے کے لئے چکنائی کی ضرورت ہوتی ہے لیکن اگر یہ چکنائی ضرورت سے زیادہ ہو جائے تو فائدہ کے بجائے نقصان ہی نقصان دیتی ہے۔
چکنائی کی کئی اقسام ہیں‘ جن میں سے کچھ نقصان دہ ہیں۔ ”ان سیچوریٹڈ فیٹ“ وہ چکنائیاں ہیں جو کولیسٹرول میں براہ راست اضافہ نہیں کرتیں۔ یہ دو طرح کی ہیں۔ ”مون ان سیچوریٹ“ اور ”پولی ان سیچوریٹ“
مونوفیٹ والے تیل یا چکنائی کمرے کے درجہ حرارت پر پانی کی طرح ہی رہتے ہیں اور جمتے نہیں۔ مثلاً زیتون کا تیل‘ کینولا‘ مونگ پھلی‘ تل کا تیل‘ پی نٹ بٹر‘ خشک میوہ جات اور بیج مناسب مقدار میں لیں تو صحت کے لئے محفوظ ہیں۔
پولی فیٹ بھی مناسب مقدار میں محفوظ ہیں اور مونوفیٹ کی طرح کولیسٹرول نہیں بڑھاتی۔ جیسا کہ سویابین آئل‘ کارن آئل‘ سن فلاور آئل‘ مچھلی‘ اخروٹ۔
سیچوریٹڈ فیٹ وہ چکنائی ہے جو کمرہ کے عام درجہ حرارت پر پانی کی مانند نہیں رہتے بلکہ جم جاتے ہیں۔ یہ براہ راست کولیسٹرول بڑھانے کا باعث بنتے ہیں۔ ”ٹرانس فیٹ“ بھی سیچوریٹڈ فیٹ کی طرح برے کولیسٹرول کو بڑھاتی اور اچھے کو کم کرتی ہے۔ تمام قسم کی چکنائیوں میں سے ٹرانس فیٹ کو دل اور شریانوں کے لئے سب سے برا اور نقصان دہ سمجھا جاتا ہے۔
ٹرانس فیٹ بیکری کی بنی تمام اشیائ‘ پیزا‘ بن‘ بسکٹ‘ کیک وغیرہ میں لازمی استعمال ہوتی ہے۔ ٹرانس فیٹ بنانے کے لئے ہائیڈروجن ملے تیل یا سیچوریٹڈ فیٹ (جم جانے والی چکنائی) مثلاً مارجرین وغیرہ کو مزید درجہ حرارت دے اور سخت کیا جاتا ہے۔ اس سے ان کی قدرتی وٹامن ای اور دوسرے غذائی اجزاءکو نقصان ہوتا ہے۔ بیکری اشیاءمیں ٹرانس فیٹ زیادہ استعمال کرنے کی وجہ اس کا ذائقہ ہے جو اشیاءکو بھی اچھا ذائقہ دیتا ہے۔ دوسری وجہ یہ ہے کہ ٹرانس فیٹ والے تیل بار بار استعمال کئے جاسکتے ہیں۔ اس لئے دکانوں پر فرائی کرنے کے لئے ان کا استعمال کیا جاتا ہے، زیادہ دیر تک جمے رہنے کے باعث ان بیکری اشیاءکو سٹور کرنا بھی آسان ہوتا ہے۔
کولیسٹرول زیادہ ہونے کے باعث خون کی نالیاں تنگ ہو جاتی ہیں۔ جسم کے جس حصے میں خون کی نالیاں تنگ ہو جائیں وہاں خون کی فراہمی بھی کم ہو جاتی ہے ۔ جس سے وہ حصہ کمزور پڑ سکتا ہے۔ اگر دماغ کے کسی حصے میں ایسا ہو تو فالج ہوسکتا ہے اور دل میں ہوں تو دل کا دورہ پڑ سکتا ہے۔ ٹرانس فیٹ کے استعمال سے ذیابیطس ٹائپ ٹوکا خطرہ بھی بہت بڑھ جاتا ہے۔
غذا میں ٹرانس فیٹ والی غذا مثلا بیکری کی اشیاءبہت کم مقدار میں لیں۔ سفید کے بجائے براﺅن بریڈ لیں۔ پھل اور تازہ سبزی زیادہ لیں۔ گاجر، کھیرا، ٹماٹر، شلجم، گوبھی، پیاز وغیرہ تازہ بغیر پکائے کھالیں ۔ ایسی غذا لیں جس میں وٹامن سی اور ای زیادہ ہو مثلاً خربوزہ، تربوز، بیری، شملہ مرچ، مالٹے کینو، چکوترہ، امرود، گوبھی، سورج مکھی کے بیج غذا میں فائبر بڑھانے والی خوراک بڑھائیں مثلا اناج، چوکر ملا آٹا، جوکا دلیا، چھلکے والی دالیں، پھلیاں۔
٭٭٭


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain