تازہ تر ین

حجاب پہننے سے انکار کرنے والی ایران کی خاتون کو امریکی ٹیم کا حصہ بنا لیا گیا

نیویارک (ویب ڈیسک) حجاب کے خلاف بغاوت، ایرانی خاتون کھلاڑی کو امریکہ نے انعام سے نواز دیا۔ تفصیلات کے مطابق حجاب پہننے سے انکار کرنے والی ایران کی خاتون شاطرکو امریکی ٹیم کا حصہ بنا لیا گیا ہے۔ 19 سالہ دورسا درخشانی نے جبرالٹر میں شطرنج کے ایک ٹورنامنٹ کے دوران حجاب پہننے سے انکار کر دیاتھا جس کے بعد ایرانی چیس فیڈریشن کی جانب سے انہیں معطل کردیا گیا تھا۔ پابندی کے بعد درخشانی امریکہ چلی گئیں اور وہاںایک یونیورسٹی میں داخلہ لے لیا۔ اب بتایا جا رہا ہے کہ امریکی چیس فیڈریشن کی جانب سے کھلاڑیوں کی رینکنگ جاری کر دی گئی ہے جس کے تحت درخشانی جو امریکہ میں رہتے ہوئے چیس مقابلوں میں حصہ لیتی رہی ہے ان کا بھی نام ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ امریکی چیس فیڈریشن نے انہیں امریکی چیس پلیئرز میں شامل کر لیا ہے جس کے بعد درخشانی اب عالمی مقابلوں میں ایران کی بجائے امریکہ کی نمائندگی کرنے کی اہل ہو گئی ہیں۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain