تازہ تر ین

خونی ڈائن سوچی کا جھوٹ بے نقاب

لندن (خصوصی رپورٹ) اقوام متحدہ اور عالمی طاقتیں میانمار میں روہنگیا مسلمانوں پر تشدد کا سلسلہ نہ رکوا سکیں۔ غیرملکی میڈیا کی جانب سے جاری کردہ نئی ویڈیو میں ریاستی تشدد کے خوفناک مناظر نے آنگ سان سوچی کے دعوﺅں کی قلعی کھول دی۔ غیرملکی میڈیا کی جاری نئی ویڈیو میں جلتے گھر اور جگہ جگہ موجود لاشوں نے آنگ سانگ سوچی کے ان دعوﺅں کو مسترد کردیا جس میں کہا گیاتھا کہ فوج کی جانب سے آپریشن روک دیاگیا ہے۔ دوسری طرف مظالم سے تنگ مسلمانوں کا میانمار سے بنگلہ دیش کی طرف ہجرت کا سلسلہ جاری ہے۔ عالمی امدادی اداروں نے جان بچا کر بنگلہ دیش میں پناہ لینے والوں لاکھوں مسلمانوں کی حالت کو انتہائی تشویشناک قرار دیا ہے۔ ایڈ ایجنسی کی جانب سے جاری ایک ڈرون فوٹیج میں بنگلہ دیش میں لاکھوں افراد کے لیے بنائی گئی خیمہ بستی کی حالت زار کا اندازہ کیا جا سکتا ہے۔ امن کا نوبیل انعام پانے والی میانمار کی رہنما آنگ سانگ سوچی پر بھی عالمی سطح پر تنقید جاری ہے اور برطانیہ میں سٹی آف لندن نامی ادارے نے سوچی کو دیا جانے والا فریڈم ایوارڈ واپس لینے پر غور شروع کردیا ہے۔ بنگلہ دیش کے قریب دریا میں روہنگیا مہاجرین کی ایک اور کشتی ڈوبنے سے 2جاں بحق اور متعدد لاپتہ ہو گئے۔ 100 افراد سوار تھے۔ 2 افراد کو زندہ بچا لیا گیا۔
میانمار مظالم


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain