تازہ تر ین

ڈاکٹر بن گئے،کیا مریضوں کا علاج کرسکیں گے؟

الریاض(این این آئی) روس کے دورے کے دوران ماسکو یونی ورسٹی کی جانب سے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کو ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری جاری کی گئی۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس موقع پرتقریب کے شرکاءاس وقت بہت محظوظ ہوئے جب شاہ سلمان نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ ’اب میں ڈاکٹر سلمان ہوں‘۔شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو ماسکو وزارت خارجہ کے زیراہتمام انسٹیٹیوٹ برائے تعلقات عامہ کی جانب سے ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری جاری کی گئی ۔اسکو یونیورسٹی کی جانب سے شاہ سلمان کے اعزاز میں ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا۔ اس تقریب میں انہیں امن عالم ، استحکام اور سعودی عرب اور روس کے درمیان تعلقات کے فروغ میں خدمات کے اعتراف میں ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری جاری کی گئی۔تقریب میں شاہ سلمان کے ہمراہ آئے وفد میں شامل سعودی عہدیدار، روسی دانشور، تعلیمی شعبے کی نمائندہ شخصیات جن میں انسٹی ٹیوٹ کے چیئرمین اناتولی تورکونف اور روس وزیر تعلیم اولگا فاسیلییویا بھی موجود تھیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain