تازہ تر ین

شاہ رخ اورجوہی چا ولہ ایک بار پھر اکٹھے جلوہ گرہونگے

ممبئی(شوبز ڈیسک)بھارتی فلم انڈسٹری کی ماضی کی کامیاب ترین جوڑی شاہ رخ خان اور جوہی چالہ ایک بار پھر بڑے پردے پر نظر آئیں گے۔فلم ڈر، راجوبن گیا جینٹل مین، پھربھی دل ہے ہندوستانی اوریس باس جیسی کامیاب فلمیں دینے والی بالی ووڈ کی مشہورجوڑی شاہ رخ خان اور جوہی چالہ کو شائقین ایک بارپھر اسکرین پردیکھنے کے لیے بے تاب تھے اورشدت سے انتظار کررہے تھے کہ یہ دونوں ادا کا رد وبارہ کب ایک ساتھ نظرآئیں گے۔ اب شائقین کا انتظار ختم ہوا، شاہ رخ جوہی کی خوبصورت جوڑی ایک بار پھر بڑی اسکرین پر جلوے بکھیرنے آرہی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ خان ان دنوں ہدایت کار آنند لال رائے کی فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں(فلم کا نام ابھی تک تجویز نہیں کیا گیا ہے) فلم میں ان کے ساتھ بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف اورانوشکا شرما مرکزی کردارمیں نظر آئیں گی۔، تاہم فلم میں ان دونوں کے علاوہ جوہی چالہ بھی مختصر کردارمیں نظر آئیں گی۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain