تازہ تر ین

خواتین کو بدروحوں سے دور رکھنے کیلئے فرسودہ عجیب وغریب رسومات جاری

تامل ناڈو (نیٹ نیوز) بھارت سے آنے والی ویڈیو نے دنیا بھر میں ہلچل برپا کر دی ہے جس میں ایک پنڈت بیٹھی ہوئی سینکڑوں خواتین کو کوڑے ماررہا ہے۔ ان میں عمررسیدہ خواتین بھی شامل ہیں۔ اس عجیب رسم کا مقصد خواتین کو شیطانی اثرات اور بدروحوں سے چھٹکارا دلانا ہے۔ ہر سال ستمبر سے اکتوبر کے درمیان تامل ناڈو کے ”اچھاپن مندر“ میں ہزاروں خواتین ایک میلے میں شریک ہوتی ہیں جہاں مندر کا پنڈت ہوا میں کوڑا گھما کر اس خاتون کے بلند ہاتھوں پر مارتا ہے۔ بسا اوقات کوڑا خاتون کے جسم اور کمر پر بھی لگ جاتا ہے۔ ہر خاتون کوڑا کھانے کے بعد وہاں سے اٹھ جاتی ہے۔ اس طرح ایک کے بعد ایک قطار میں بیٹھی خاتون کی باری آتی رہتی ہے۔2000 خواتین کی ایک قطار کو کوڑے کھانے میں 5 گھنٹے تک لگ جاتے ہیں۔

 


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain