تازہ تر ین

پاک فوج کے اعلیٰ عہدوں پر قادیانیوں کی تعیناتی کا انکشاف ،معروف شخصیت نے راز کھول دئیے

اسلام آباد( خصوصی رپورٹ) سپریم کورٹ سے نااہل قرار دیے گئے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے داماد اور رکن قومی اسمبلی کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر نے افواجِ پاکستان میں احمدیوں کی بھرتی پر پابندی کے لیے قرارداد لانے کا اعلان کیا ہے۔منگل کے روز قومی اسمبلی کے اجلاس میں اپنے خطاب میں انھوں نے کہا کہ پاکستان میں فوج سمیت کسی بھی محکمے میں اعلی عہدوں میں بیٹھے ہوئے احمدی ملک کے لیے خطرہ ہیں اس لیے ا±نھیں فوری طور پر عہدوں سے ہٹا دینا چاہیے۔ حکمران جماعت کی طرف سے منگل کو بھی قومی اسمبلی میں فوج ،عدلیہ ایٹمی توانائی کمیشن میں اعلی افسران سے عقیدت ختم نبوت کا سرٹیفکیٹ لینے کا مطالبہ کردیا گیا ، مولاناسید ابولا علی مودودیؒ نے فتنہ قادیانی کتاب لکھ کر احسان کیا، قادیانی فتنہ ،اسلام اور پاکستان کے خلاف سازش ہے، افواج پاکستان میں قادیانیوں ،احمدیوں، لاہوری گروپ کی بھریتوں پر پابندی لگائی جائے کیونکہ قادیانی جہاد فی سبیل اﷲپر یقین نہیں رکھتے ان خیالات کا اظہارپاکستانمسلم لیگ (ن) کے رہنما کیپٹن (ر)محمدصفدرنے قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر کیا ۔ انھوں نے کہا کہ یہ ملک اس لیے بنایا گیا کہ اس کو ریاست مدینہ کی طرح چلایا جائے گا اسی معاملے پر ایوان میں گزشتہ روز بات کر رہا تھا عقیدہ ختم نبوت اور اسلامی نظام کے نفاذ کے لیے پاکستان بناتھا ابھی میں یہ بات کر رہا تھا کہ ایک رکن نے کورم کی نشاندہی کردی ۔انھوں نے کہا کہ اصلاح احوال کے لیے بات کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔ قادیانی فتنہ ،پاکستان کے خلاف سازش ہے ۔قادیانی فتنہ، پاکستان کے نظریہ اور آئین کے لیے خطرہ ہیں اس معاملے پر اتفاق رائے سے قرارداد منظور کی جائے۔ میں فکر مودویؒ کی بات کررہا ہے ۔مولانا سید ابولا علی مودویؒ نے فتنہ قادیانی کتاب لکھ کر احسان کیا یہی بات میں ایوان میں کررہا ہوں۔مولانا مودودیؒ کی قبر نور سے بھری ہوئی ہے ان کی کتاب 1962ءمیں کویت میں شائع ہوئی ۔سید ابو الاعلی مودودیؒ کی ان کتابوں کا عربی اور افریقی زبانوں میں ترجمہ ہوا دنیا بھر میں ان کی کتابوں کا مطالعہ ہورہا ہے ۔حکمران جماعت کے رہنما نے مطالبہ کیا کہ افواج پاکستان میں قادیانیوں ،احمدیوں، لاہوری گروپ کی بھریتوں پر پابندی لگائی جائے کیونکہ قادیانی جہاد فی سبیل اﷲپر یقین نہیں رکھتے ۔ہم روز محشر کیا جواب دیں گے آج فیصلہ کر لیں کہ ہم نبی پاک کے دشمنوں کو اہم عہدوں پر نہیں دیکھنا چاہتے تمام مکاتب فکر کا اس پر اتفاق ہے۔ ذوالفقار علی بھٹو کو اس لیے شہید کہتا ہوں اس نے ختم نبوت کا تحفظ کیا۔ جسٹس منیر نے مولوی تمیز الدین کے خلاف فیصلہ دے کر ملک کو دولخت کیا ایوب خان سے پرویز مشرف تک ایک ہی سفر ہے۔22 کروڑ کے عوام کی طرف سے درخواست کرتا ہوں کہ عدلیہ اور فوج میں عقیدت ختم نبوت کا سرٹیفکیٹ لیا جائے۔نادرا کو دہری شہریت والوں کے بارے میں بتانا ہوگا کیا پتہ یہ لوگ اسرائیل کا دورہ کرتے ہوں۔ ہم نے سازشیوں سے پاکستان ایٹمی توانائی کمیشن کو بچانا ہے ایجنسیاں ارکان پارلیمنٹ کے پیچھے نہ دوڑیں ان معاملات کو بھی دیکھیں۔ جب انتخابات مین بکس کھلتے ہیں اسی وقت ہمارا صادق امین ہونا ثابت ہو جاتا ہے۔ نظریہ پاکستان اور عقیدہ ختم نبوتپر یقین نہ رکھنے والوں کو اہم اداروں بشمول عسکری اداروں و عدلیہ میں اہم عہدوں پر نہیں ہونا چاہیے چار نکات پر مشتمل قرارداد منظور کرانا چاہتا ہوں کہ قائد اعظم یونیورسٹی کے شعبہ فزکس کا قادیانی عبد السلام سے منسوب ختم کیا جائے ۔فوج ،عدلیہ اور اٹامک انرجی کمیشن میں عقیدہ ختم نبوت کے حلف نامے لیے جائیں میں اس معاملے پر دو دن انتظار کروں۔ ڈپٹی سپیکر نے کہا کہ وہ دیگر ارکان سے بھی رائے لے لیں ان ریمارکس کے بعد ڈپٹی سپیکر نے کاروائی کو بدھ تک ملتوی کردیا ۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain