تازہ تر ین

بینائی کی حفاظت

ڈاکٹر نوشین عمران
عمر بڑھنے کے ساتھ بینائی میں کمی ہوجاتی ہے لیکن آجکل عمر سے بہت پہلے ہی بینائی کم ہونا شروع ہوجاتی ہے۔ ایسے کچھ طریقے ہیں جنہیں اپناکر کافی حد تک بینائی کی حفاظت ہوسکتی ہے۔ ان میں ورزش اور کچھ غذائیں شامل ہیں۔ پابندی سے ورزش کریں تو آنکھوں کے کئی امراض سے حفاظت اور بینائی میں بہتری آسکتی ہے۔ جو افراد ہفتے میں کم ازکم پانچ دن تیس سے چالیس منٹ واک کرتے ہیں اور اس کی پابندی کرتے ہیں ان کی بینائی دوسروں کی نسبت زیادہ بہتر ہوتی ہے اور لمبے عرصے تک ٹھیک رہتی ہے۔ آنکھوں کی تھکن دور کرنے کیلئے بھی یہ ورزش کی جاسکتی ہیں۔
آنکھیں بندکریں اور آنکھوں پر اس طرح ہاتھ رکھیں کہ روشنی بالکل اندر نہ جائے ایک سے تین منٹ تک ایسے رہیں سیدھے بیٹھ جائیں، اور سر ہلائے بغیر دائیں اور پھر بائیں سے دائیں دیکھیں۔ ایسا پانچ چھ بار کریں چند سیکنڈ رک کر دوبارہ پانچ چھ بار کریں اب اسی طرح سرہلائے بغیر اوپر سے نیچے پانچ چھ بار دیکھیں چند سیکنڈ رکیں اور دوبارہ کریں۔ اب پتلیوں کو چاروں طرف گھمائیں یعنی چاروں طرف دیکھیں اسے بھی دو بار کریں۔ سیدھے بیٹھ جائیں، ایک انگلی آنکھوں کے سامنے کریں اس پر نگاہ مرکوز کریں اسے چند سیکنڈ دیکھتے رہیں۔ اب کسی دور کی چیز پر نگاہ مرکوز کریں اور چند سیکنڈ دیکھتے رہیں۔ ایسا پانچ بار کریں، سیدھے بیٹھ جائیں سامنے دیکھیں اب نگاہ کو بھنوﺅں کے درمیان مرکوز کرنے کی کوشش کریں۔ چند سیکنڈ ایسا ہی رکھیں پھر سامنے دیکھیں اسے پانچ بار دہرائیں، سیدھے بیٹھیں سامنے دیکھیں پھرناک پر نگاہ مرکوز کریں اسے بھی پانچ بار دہرائیں۔ سیدھے بیٹھ کر آنکھوں کو زور سے (غصے کی طرح) بھینچیں چند سیکنڈ ایسا رکھیں یہ عمل بھی پانچ بار کریں۔
آنکھوں اور بینائی کی حفاظت کیلئے گاجروں، بادام، سونف، مصری کا استعمال تو برس ہا برس سے کیا جارہا ہے۔ آنکھوں کیلئے مفید بیٹا کیروٹین وٹامن اے کی وہ قسم جو آنکھوں کے پردے اور بینائی کیلئے مفید ہے سب سے زیادہ شکر قندی میں ہے، جبکہ آنکھوں کیلئے قدرتی غذاﺅں میں پایا جانے والا زیازینتھین اور لیسوٹین نہ صرف بینائی کی حفاظت کرتا ہے بلکہ عمر کے ساتھ ہونے والے مضر اثرات کو بھی روکتا ہے ان کا بہترین ذریعہ شکرقندی، انڈہ، سبز پتوں والی سبزی مثلاً پالک، ساگ، مچھلی یا مچھلی کا تیل او میگا تھری فیٹی ایسڈ، مٹر، براکلی بندگوبھی ایواکاڈو مگر ناشپاتی بلوبیری، مالٹا کینو، لیموں، بادام اخروٹ، شملہ مرچ، گاجر، ٹماٹر، کدو، خربوزہ، مکئی، لوبیا، پھلیاں، سورج مکھی کے بیج ہیں۔ ان میں سے چند ایک بدل بدل کر روزانہ ضرور کھائیں۔ گل یاسمین (جیسمین) کا عطر اور خوشبو بینائی اور آنکھوں کیلئے بہت مفید ہے۔ گلاب کا عرق آنکھوں اور پلکوں پر لگائیں اس سے آنکھوں پلکوں کی خشکی، خارش اور انفیکشن سے حفاظت ہوتی ہے۔
٭٭٭


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain