تازہ تر ین

نیازی صاحب کو ترقی سے کوئی غرض نہیں, وزیراعلیٰ مخالفین پر برس پڑے

لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے ملتان میں سپیڈو بس سروس کا افتتاح کیا۔ افتتاح کے بعد وزیراعلیٰ نے سپیڈو بس کا معائنہ کیا اور اس میں سوار ہوئے۔ پہلے مرحلے میں ملتان میں11 روٹس پر 100 ائیرکنڈیشنڈ بسیں چلائی جائیں گی اور ان بسوں میں سفر کےلئے ای ٹکٹنگ کا نظام متعارف کرایا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں ملتان کے عوام کو سپیڈو بس سروس کے افتتاح پر مبارکباد دیتا ہوں۔ آج ملتان میں 100 سپیڈو بسوں کا افتتاح ہو رہا ہے۔ میٹرو بس سروس اور سپیڈو بس سروس میں عوام صرف 25 روپے میں باوقار طریقے سے سفر کرسکیں گے۔ ان بسوں میں معذور افراد کےلئے بھی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ پاکستان بھر میں لاہور کے بعد ملتان کو یہ شرف حاصل ہوا ہے کہ یہاں شاندار بس سروس مہیا کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کی ترقی و خوشحالی کے جس سفر کا آغاز پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے کیا ہے، اس کا پہلے کبھی کسی نے سوچا تک نہ تھا۔ لوگ جنوبی پنجاب کی بدحالی کی بات کرتے ہیں لیکن ملک کی تاریخ میں وہ کونسی حکومت تھی جس نے اس علاقے کی ترقی کےلئے عملی اقدامات کئے۔ اس کا کریڈٹ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی پنجاب حکومت کو جاتا ہے جس نے جنوبی پنجاب کی ترقی و خوشحالی پر اربوں روپے کے وسائل نچھاور کئے ہیں۔ کھیتوں سے منڈیوں تک دیہی سڑکوں کی تعمیر و بحالی کے پروگرام پر 85 ارب روپے صرف کئے جاچکے ہیں اور ہزاروں کلومیٹر طویل دیہی سڑکوں کی تعمیر و مرمت کی گئی ہے، جس سے دیہی معیشت میں انقلاب برپا ہوا ہے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نوازشریف کی قیادت میں کسانوں کی ترقی و خوشحالی کےلئے بھی ٹھوس اقدامات کئے گئے ہیں۔ کھاد پر اربوں روپے کی سبسڈی دی گئی ہے اور پنجاب حکومت نے چھوٹے کاشتکاروں کےلئے 100 ارب روپے کے بلاسود قرضوں کا پروگرام شروع کیا ہے اور اب تک 2 لاکھ سے زائد چھوٹے کسانوں کو یہ قرضے فراہم کئے جاچکے ہیں۔ پینے کے صاف پانی کے بڑے پروگرام کا آغاز بھی جنوبی پنجاب سے ہی کیا جا رہا ہے۔ اس سال کے آخر تک منصوبے پر عملدرآمد کےلئے ٹھیکے دے دیئے جائیں گے۔ مشکلات کے باوجود55 تحصیلوں میں صاف پانی پروگرام کا آغاز کیا جا رہا ہے اور اس سال اس منصوبے کےلئے 24 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ رحیم یار خان میں انفارمیشن ٹیکنالوجی یونیورسٹی اسی سال مکمل ہوگی۔ خانیوال سے لودھراں تک 23 ارب روپے کی لاگت سے 2 رویہ سڑک کے منصوبے پر تیز رفتاری سے کام جاری ہے جبکہ ڈیرہ غازی خان۔ مظفرگڑھ سڑک کی تعمیر کا کام بھی جلد شروع کیا جا رہا ہے اور اس منصوبے پر 14 ارب روپے خرچ ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ میں یہ کوئی ہندسوں کا گورکھ دھندہ نہیں بتا رہا اور نہ ہی کوئی رام کہانی سنا رہا ہوں۔ یہ سب کچھ آپ اپنی آنکھوں سے دیکھ سکتے ہیں۔ میں یہ نہیں کہتا کہ میڈیا ہماری تعریف کرے بلکہ ہم نے جنوبی پنجاب کی ترقی کےلئے جو اقدامات کئے ہیں اس کے بارے میں ضرور لکھے اور عوام کو آگاہی دے۔ انہوں نے کہا کہ ہیپاٹائٹس کا مرض تیزی سے ملک اور پنجاب میں پھیل رہا ہے اور پنجاب حکومت نے اس مرض کی روک تھام اور قلع قمع کےلئے انقلابی پروگرام شروع کر رکھا ہے۔ صوبے کے تمام اضلاع میں جدید طبی سہولتوں سے آراستہ ہیپاٹائٹس فلٹر کلینکس بنائے جا رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے شجاع آباد اور ملتان میں ہیپاٹائٹس فلٹر کلینکس کے فی الفور قیام کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہاں یہ منصوبے آئندہ 4 ماہ میں مکمل کر لئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملتان تاریخی اور گنجان آباد شہر ہے۔ ہم نے لاہور سے جس موٹر بائیکس ایمبولینس سروس کا اجراءکیا ہے، یہ سروس چند ہفتوں میں ملتان بھی آئے گی اور اس شہر کے گلی محلے میں کسی حادثے کی صورت میں لوگوں کو فسٹ ایڈ دینے کے لئے پہنچے گی اور یہ انقلابی سروس صوبے کے 9 ڈویژن میں لے کر جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بہاولپور میں 5 ارب روپے کی لاگت سے دو رویہ سڑک مکمل ہوچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے جنوبی پنجاب کی ترقی و خوشحالی کےلئے جو سرمایہ کاری کی ہے اس کی ملک کی تاریخ میں کوئی اور مثال نہیں ملتی۔ ہم نے جنوبی پنجاب کی ترقی پر اربوں روپے کے وسائل صرف کرکے کوئی احسان نہیں کیا۔ یہ ہماری ذمہ داری تھی جو ہم نے نبھائی ہے اور اس ذمہ داری کو آئندہ بھی نبھاتے رہیں گے۔ وزیراعلیٰ نے ملتان میں سفاری پارک کے منصوبے پر فی الفور کام شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے ایم ڈی میٹرو بس اتھارٹی کو ہدایت کی کہ ناگ شاہ سے ملتان تک فیڈر بس چلانے کا بھی جائزہ لیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ لاہور میں سپیڈو بس سروس میں کارڈ کے اجراءسے شہریوں کی مشکلات کے حوالے سے جو مسائل سامنے آئے ہیں اس کےلئے کمیٹی بنا دی ہے اور ایک دو روز میں اس حوالے سے جلد اعلان کروں گا جس سے عام آدمی کو فائدہ ہوگا۔ انہوںنے کہاکہ فےڈر اورمےٹروبسوں پر سفر کرنے کےلئے” اےک مسافر اےک کارڈ“کے مسئلہ کے حل کےلئے کمےٹی کام کررہی ہے تاکہ اےک کارڈ پر پورا خاندان سفر کرسکے۔انہوں نے کہا کہ اگلا پڑاﺅ لودھراں میں ہے اور یہاں بھی جلد سپیڈو بس چلائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملتان میں نئی یونیورسٹی میں تعلیم و تدریس کا کام جاری ہے۔ نشتر ہسپتال میں مریضوں کا بہت زیادہ رش ہونے کی بنا پر ملتان میں نشتر ہسپتال 2 بنانے کا فیصلہ کیا ہے اور اس منصوبے پر اسی سال کام کا آغاز کر دیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے ملتان میں سپیڈو بس سروس کے اجراءپر عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ابھی کل کی بات ہے کہ اس تارےخی شہر مےں مےٹروبس کے تارےخی منصوبے کاقائد مسلم لےگ(ن) محمد نوازشرےف نے افتتاح کےااورآج ےہ منصوبہ جنوبی پنجاب کا اےک بہت بڑا بےنج مارک بن گےا ہے۔جنوبی پنجاب کو سےنٹرل پنجاب کے ہم پلہ کرنے کےلئے بھر پور توجہ دی جاری ہے۔لاہور،راولپنڈی،اسلام آباد مےٹروبس کے بعد پورے پاکستان مےں اگر کہےں مےٹروبس کامنصوبہ لگاہے تو وہ ملتان ہے ۔ اےسا عظےم الشان منصوبہ نہ کراچی نہ پشاوراور نہ ہی ملک کے کسی اورحصے مےں ابھی تک لگا ہے ۔انہوںنے کہاکہ لاہور مےں سال2013ءکے اوائل مےں مےٹروبس کا منصوبہ مکمل ہوا تو پی ٹی آئی کے پےٹ مےں مروڑ اٹھ رہے تھے کہ لاہورمےں کےوںعام شہرےوں کےلئے شاندار مےٹروبس بنائی جارہی ہے۔قرض خور اورسےاسی بنےادوں پر اربوں روپے کے قرضے معاف کرانے والے ،غرےب عوام کی بےنکوں مےں جمع کرائی گئی پونجی لوٹنے والے جن مےں جنوبی پنجاب کے بعض لوگوں کے نام شامل ہے ۔ےہ مٹھی بھر اشرافےہ مےٹروبس منصوبے کی شدےد مخالفت کررہی تھی۔پی ٹی آئی کے چےئرمےن اوران کے نےاز مندوں نے اس عوامی منصوبے کو جنگلہ بس کہا اوراس پر 70ارب روپے خرچ ہونے کا بے بنےاد پراپےگنڈا کےاجس کا وہ آج تک کوئی ثبوت نہےں دے سکے۔مےں ہمےشہ سے کہتا رہا ہوں کہ مےٹروبس کے اس منصوبے پر 30ارب روپے سے اےک دھےلا زےادہ خرچ نہےں ہوا ہے ۔دوسری جانب نےازی صاحب نے 2014ءمےں ملک کی ترقی کا سفر روکنے کےلئے دھرنا دےا۔قوم کے قےمتی 7ماہ ضائع کر کے ملک کا نظام دھرم بھر م کےا اورقومی معےشت کو بے پناہ نقصان پہنچاےا۔ستمبر2014ءمےں چےنی صدر نے پاکستان مےں سی پےک کے معاہدوں پر دستخط کرنے کےلئے آنا تھا لےکن پی ٹی آئی کی ضد اورہٹ دھرمی کے باعث ےہ دورہ تاخےر کا شکار ہوا۔پی ٹی آئی کے چےئرمےن کی ضد کے باعث ترقی و خوشحالی کے 7ماہ بر باد ہوئے۔اگرچےن کے صدر کا دورہ 2014ءمےں ہوجاتا تو کئی اےک منصوبے آسمان کی بلندےوں کوچھو رہے ہوتے۔نےازی صاحب کو عوام کی ترقی و خوشحالی سے کوئی غرض نہےںانہےں صرف اپنا ذاتی مفادعزےز ہے۔اسی لئے انہوںنے ملک وقوم کی ترقی کی مخالفت کی۔1320مےگاواٹ کا ساہےوال کول پاور پلانٹ جو جون 2017ءمےں مکمل ہوا ہے، اگرنےازی صاحب دھرنے کی وجہ سے قوم کا وقت ضائع نہ کرتے تو ےہ منصوبہ جون2016ءمےں مکمل ہوجاتا ، جس سے پاکستان کو بے پناہ فائدہ ہوتا۔لاہوراورنج لائن مےٹروٹرےن کی مخالفت بھی اسی گروپ نے کی اورپھر خود 2014ءمےں پشاور مےں مےٹروکا اعلان کردےا۔آج سوا چار سال گزرنے کے باوجود ےہ پشاور مےں منصوبے کی اےک اےنٹ بھی نہےں لگاسکے ہےں ۔پی ٹی آئی نے عدالتوں کا سہارا لے کراس عظےم الشان منصوبے مےں رکاوٹےں پےدا کیں اوران کی وجہ سے اورنج لائن مےٹروٹرےن کے منصوبے کے 11پوائنٹس پر کام روکا ہوا ہے ۔اگر ان کی عقل کام کرتی تو ےہ جس طرح لاہور مےں اورنج لائن مےٹروٹرےن کے منصوبے مےں رکاوٹ ڈالنے کےلئے سٹے آڈر کا سہارا لےا،اسی طرح ےہ ملتان اورراولپنڈی ،اسلام آباد مےٹروبس کے منصوبے مےں رکاوٹ ڈالنے کےلئے سٹے آڈر کی درخواست دے سکتے تھے ۔جو لوگ پشاور مےں کچھ نہ کرسکے وہ پنجاب کے عوام کے فلاحی منصوبوں مےں رکاوٹےں ڈال رہے ہےں ۔مےںپشاور کے غےور بہن بھائےوں سے کہتا ہوں کہ اگر کے پی کے مےں مسلم لےگ(ن) کی حکومت ہوتی تو 11ماہ مےں پشاور مےں بھی مےٹروبس کا منصوبہ لگا دےتے ۔انہوںنے کہا کہ جنوبی پنجاب کے عوام کی ترقی مجھے دل و جان سے عزےز ہے اوراس خطے کی ترقی وخوشحالی کےلئے اقدامات کرتے رہےں گے۔قبل ازےںوزیراعلیٰ پنجاب کو ایم ڈی پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی سبطین فضل علیم نے بتایا کہ ملتان شہر میں پہلے مرحلے میں 11روٹس پر 100ائیرکنڈیشنڈ بسیںچلائی جارہی ہیںجن کے لئے مجموعی طور پر 258سٹاپس مقررکئے گئے ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ فیڈر بسوں کے روٹس کو 21میٹرو بس اسٹیشنز سے لنک کیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ فیڈر بسوں پر میٹرو بس کارڈ کے ذریعے سر کیا جاسکے گا۔ میٹرو بس کارڈ 200روپے میں دستیاب ہوگا جس میں 130روپے قابل واپسی ہوں گے جبکہ اس میں 70روپے کا بیلنس ہوگا۔ میٹرو بس کا رڈ 21میٹرو بس اسٹیشنز اور 12سیل پوائنٹس پر دستیاب ہے۔ ان مقامات پر کارڈ کو چارج کرنے کی سہولت بھی موجود ہے۔ اب تک 22ہزار میٹرو بس کارڈ فروخت ہوچکے ہیں۔ ایم ڈی نے بتایا کہ لاہور اور ملتان میں فیڈر بسوں کا ایک ہی کرایہ مقرر کیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ یہ دنیا کا بہترین ٹرانسپورٹ سسٹم ہے جو ترقی یافتہ ممالک میں رائج ہے۔ ان تمام روٹس پر بسوں کی سرویلنس کے لئے 257کیمرے لگائے جائیں گے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے قدرتی آفات سے آگاہی اور بچاﺅ کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام کہا ہے کہ قدرتی آفات سے آگاہی کے عالمی دن کا مقصدعوام کو احتیاطی تدابیر اور بچاﺅ کے طریقہ کار سے آگاہ کرنا ہے۔ اس دن کا بنیادی مقصدشہریوں کو قدرتی آفات کی صورت میں اپنی مدد آپ کرنے کے قابل بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیشگی اقدامات اور احتیاطی تدابیر اختیار کر کے قدرتی آفات اور ناگہانی حادثات کے نقصانات کوکم کیا جا سکتا ہے۔ اس لئے قدرتی آفات سے کم سے کم نقصانات کےلئے جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کارلانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبہ میں قدرتی آفات سے نمٹنے کےلئے پنجاب ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا ہے اورپنجاب ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی کو صوبہ بھر میں پوری طرح فعال او رمتحرک بنایا گیاہے۔وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے گورنمنٹ رجب طیب اردوان ہسپتال مظفرگڑھ کے توسیعی منصوبے کا اچانک دورہ کےا ۔وہ ملتان میں سپیڈو بس سروس کے افتتاح کے بعد بغےر پےشگی اطلاع گورنمنٹ رجب طیب اردوان ہسپتال پہنچے،جہاںانہوںنے تعمیراتی کاموں کا معائنہ کیا اور وارڈز اور مختلف شعبوں میں جاری تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا۔وزیراعلیٰ کی ہسپتال مےں اچانک آمد پر ہسپتال کے عملے اور مزدوروں کو خوشگوار حیرت ہوئی۔وزےراعلیٰ نے گورنمنٹ رجب طےب اردوان ہسپتال کا بھی دورہ کےااور ہسپتال کے مختلف وارڈز مےں جاکر مرےضوں کی فرداً فرداً عےادت کی۔ وزےراعلیٰ نے ہسپتال مےں صفائی ستھرائی کے بہترےن انتظامات اورڈاکٹروں کی موجودگی پر مسرت کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہسپتال مےںمرےضوں کوشاندار علاج معالجے کی سہولتےں مل رہی ہیںاور ہسپتال آکر مےرا دل خوش ہوگےاہے ،تاہم وزےراعلیٰ نے گاو¿ن نہ پہننے پر اےم اےس کی سرزنش کی اور کہاکہ اتنے شاندار ہسپتال مےں گاو¿ن نہ پہن کر ڈےوٹی کرناکسی صورت قابل قبو ل نہےں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain