تازہ تر ین

اگر نااہل ہوا تو کیا کرونگا, کپتان کے اعلان نے ہلچل مچادی

لندن ، اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) اپنے ایک ٹویٹ میں عمران خان نے برطانیہ میں فنانس ایکٹ 2017ءکے نفاذ کے بعد اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ اب شریف فیملی کو برطانیہ میں بھی اپنی ناجائز لوٹی دولت کا حساب دینا ہوگا، عمران خان کہتے ہیں کہ برطانیہ میں کریمنل فنانس ایکٹ 2017ءنافذ ہوگیا ہے اور اب شریف فیملی وہاں بھی اتھارٹیز کے سامنے جوابدہ ہوگی، چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ کرپٹ مافیا اب ہر قیمت پر مجھے نااہل کراناچاہتا ہے تاکہ ڈھنڈورا پیٹ سکے کہ سب ننگے ہیں، ، نااہل بھی ہوگیا تو انہیں نہیں چھوڑونگا، دنیا میں کہیں مثال نہیں ملتی کہ الیکشن کمیشن گرفتاری وارنٹ جاری کرے، ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ کے علاوہ کوئی توہین عدالت نہیں لگا سکتا، عدالت نے مجھ سے جائیداد کی جو تفصیل مانگی وہ مہیا کی گئی، مجھ پہ کرپشن ، ٹیکس چوری یا منی لانڈرنگ کاالزام نہیں ہے ، مجھے نااہل کیسے قرار دیا جاسکتا ہے ، اگر اس کے باوجود نااہل قرار دیا گیا تو نوازشریف کی طرح ” مجھے کیوں نکالا“ کی رٹ نہیں لگاو¿نگا، بلکہ پارٹی قیادت اور سیاست چھوڑدونگا، نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ حکومت چاہے تو مجھے گرفتار کرلے ، میں کچھ کیا ہی نہیں تو معافی کیوں مانگوں، کرپٹ مافیا پکڑا گیا ہے تو اب بلیک میلنگ پر اتر آیا ہے ، اعلیٰ عدلیہ نے میرے خیال میں ادھورا فیصلہ کیا ورنہ ان کیخلاف بہت مواد سامنے آچکا تھا، لوٹ مار مافیا ملک کیلئے کینسر بن چکا ہے ، معیشت کی حالت بہت بری ہے ، آرمی چیف نے معیشت بارے ٹھیک بات کی ہے ، کیا فوج کو ملک کی فکر نہیں ہونی چاہئے ، نوازشریف اور اسحاق ڈار نے ملک کی معیشتکو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے ، قرضوں کی دلدل میں قوم کو دھنسا دیا ہے ، کون یہ قرض واپس کریگا، اور پھر یقینی بات ہے جب قرض واپس نہیں ہوگا تو جن سے قرض لیا ان کے مطالبات ماننا پڑیں گے، قرضے لیکر ملک و قوم کو باہر کی طاقتوں کا غلام بنادیاگیا ہے ، ترقی صرف اخباری اشتہاروں تک محدود ہے، قرجوں کی قسط اداکرنے کیلئے سب سے آسان طریقہ یہ اپنایا گیا ہے کہ گیس و بجلی کی قیمت بڑھا دو جس کے باعث غریب مزید غریب ہوا بلکہ صنعت کار بھی تباہ ہوگیا ، ملکی برآمدات ختم ہوگئی اور نتیجہ اب سامنے ہے، ترقی کے دعوے کہاں گئے اب ملکی معیشت کی اصل صورتحال سامنے آگئی ہے ، ن لیگی حکومت جب اقتدار سے اترے گی تو ہوشربا انکشافات سامنے آئینگے جب ادارے ان کے دباو¿ سے نکل آئینگے اور اصل صورتحال سے آگاہ کرینگے، خواجہ آصف وزیرخارجہ بننے کا اہل ہی نہیں تھا، باہر جاکر بھارت اور امریکہ کے بیانیہ کی تائید کرتا ہے ، کبھی بڑھکیں لگاتا ہے اور باتیں وہ کرتا ہے جس سے پاکستان کے دشمن ملکوں کے بیانیہ کی تائید ہو۔ دونوں جگہ ” ڈومور“ کا وعدہ کر آیا ، امریکہ کو مشترکہ ّآپشن دیدی جس سے باہر تاثر جائیگا کہ پاکستان میں ضرور گڑ بڑ ہے، سب سے خوفناک بات یہ کی کہ نواز کو بھارت دوستی پر نکالا گیا، گویا نوازشریف عدلیہ اور فوج پر جو الزام لگارہاہے اس کی تائید کردی ، انتخابی اصلاحات قانون ایک ایسا دھبہ ہے جس کی دنیا میں مثال نہیں ملتی، بے شرمی سے ایک نااہل شخص کیلئے پارٹی صدارت کی راہ ہموار کی گئی، عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں تبدیلی آچکی ہے ، کیونکہ پہلے عوام کی سوچ بدلتی ہے جو یہاں بدل چکی ہے کرپٹ مافیا کے اصل چہرے بے نقاب ہوچکے ہیں ، عوام انہیں پہنچا ن چکے ہیں، نوازشریف کی جائیداد باہر ،بچے باہر ہیں اسے پاکستان سے کیا دلچسپی ہوسکتی ہے، اس لئے اب پکڑے جانے کے بعد پورا نظام ہی ڈی ریل کردیناچاہتا ہے کیونکہ منی لانڈرنگ ثابت ہوگئی تو دنیا بھر میں موجود جائیداد منجمد ہو جائیگی، آصف زرداری کی بھی یہی صورتحال ہے ، ملک کو بحران سے نکالنے کا بہترین طریقہ صرف الیکشن ہے، کے پی کے میں لوگوں کا معیار زندگی بہتر کیا ہے ، پولیس نظام کو بدلا ہے ،پنجاب کی طرح صرف واد ی نہیں بدلی ، آئی بی کا سامنے آنےوالا خط جھوٹ نہیں ہے ، شریف خاندان اداروں کو اسی طرح بلیک میلنگ کیلئے استعمال کرتا ہے ، اس وقت بھی نیب اور سپریم کورٹ پر دباو¿ ڈالا جارہاہے ، انصاف کے راستے میں رکاوٹیں کھڑی کی جارہی ہیں ، تاہم اب ہم زیادہ دیر انتظار نہیں کرینگے اور اگر ایسے ہی وی آئی پی احتساب جاری رہا تو انسانوں کا ایسا سمندر سڑکوں پر نکلے گا جو پہلے کبھی کسی نے نہ دیکھا ہوگا، عزیز بلوچ کے بیان نے زرداری اور فریال تالپور کا پول کھول دیا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain