تازہ تر ین

پاک لنکا پہلا ون ڈے معرکہ، سرفراز نے فتح کی ٹھان لی

دبئی (نیوزایجنسیاں)سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز ہارنے کے بعد پاکستان ٹیم کا اگلا امتحان پانچ ون ڈے میچز کی سیریز ہے، اس کا پہلا میچ آج کھیلا جائے گا ، ون ڈے اسکواڈ بھرپور ٹریننگ میں مصروف ہے۔(آج) سے پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پانچ ون ڈے میچز کی سیریز کا آغاز ہوگا۔میچ سے قبل گزشتہ روزبھی قومی ٹیم نے بھرپورٹریننگ کی اورپریکٹس سیشن کے دوران اپنی خامیوں پرقابوپانے کےلئے مشقیں کیں۔بیٹنگ لائن کے مسائل پرقابوپانے کےلئے مکی آرتھرسرگرم نظر آئے۔ دوسرے روز بھی کھلاڑیوں نے فیلڈنگ ڈرلز کی جبکہ پاوورہٹنگ بیٹنگ پریکٹس بھی کی ۔قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ سیریز میں شکستوں کو بھول کر ون ڈے سیریز میں جیت کا عزم لئے میدان میں اتریں گے۔دبئی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ چیمپئنز ٹرافی کی فتح کے بعد پہلی سیریز کھیل رہے ہیں جب کہ تمام کھلاڑی کارکردگی کا معیار برقرار رکھنے کے لیے بھرپور جوش اور جذبہ رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ طویل فارمیٹ کے میچز میں تھوڑا تحمل کا مظاہرہ کرنا پڑتا ہے جب کہ ون ڈے میں تیزی سے اور جارحانہ فیصلے کرنا پڑتے ہیں، امید ہے کہ ٹیم سیریز میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔انھوں نے کہا کہ سری لنکن ٹیم بھی خاصی متوازن نظر آرہی ہے،اچھے مقابلے ہوں گے، ہمارے پاس آئی لینڈرز کو قابو کرنے کے لیے پیسرز کیساتھ اسپن بولنگ میں بھی اچھے آپشن ہیں، حسن علی اور شاداب خان سمیت کھلاڑی چیمپئنز ٹرافی کی کارکردگی دہرانے کے لیے بیتاب ہیں۔سری لنکا کے کپتان اپل تھرنگا نے کہا ہے کہ ٹیم ٹیسٹ سیریزکی طرح ایک روزہ فارمیٹ میں بھی شاندارکارکردگی دکھاتے ہوئے فتح نام کرے گی۔
ون ڈے میں گرین شرٹس مضبوط سائیڈہے۔دونوںکے درمیان کانٹے دار مقابلے ہونگے۔
دونوں ٹیموں کے مابین دوسرا میچ 16 اکتوبر کو ابوظہبی میں کھیلا جائیگا، تیسرا میچ 18 اکتوبر کو ابوظہبی میں کھیلا جائیگا، چوتھا میچ 20 اکتوبر کو شارجہ میں کھیلا جائیگا جبکہ پانچواں اور آخری ون ڈے کرکٹ میچ 23 اکتوبر کو شارجہ میں کھیلا جائیگا اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی کرکٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 26 اکتوبر کو ابوظہبی میں کھیلا جائیگا، دوسرا میچ 27 اکتوبر کو ابوظہبی میں کھیلا جائیگا جبکہ تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ 29 اکتوبر کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائیگا۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain