شنگھائی ماسٹرزمیں اعصام دوسرے راﺅنڈمیں ناکام


شنگھائی(اے پی پی) پاکستانی ٹینس سٹار اعصام الحق قریشی شنگھائی ماسٹرز مینز ڈبلز کے پری کوارٹر فائنل میں شکست دے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق چین کے شہر شنگھائی میں جاری مینز ڈبلز ٹورنامنٹ کے پری کوارٹر فائنل مرحلے میں کروشیا کے ایون ڈوئج اور سپین کے مارسیل گرانولرز نے پاکستان کے اعصام الحق اور پولینڈ کے مارسن میٹوسکی کو دلچسپ مقابلے کے بعد 6-4 ، 6-7 اور 10-7 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل کےلئے کوالیفائی کیا۔اعصام اور ان کے پولینڈ کے جوڑی دار مارسن میٹکوسکی نے پہلے راﺅنڈ میں فرانسیسی جوڑی کو شکست فاش سے دوچار کر کے پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی تھی۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
کالم
آپ کی رائے
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2016 All Rights Reserved