تازہ تر ین

فلم ”پدماوتی“ کیلئے اداکاروں کو بھاری معاوضوں کی ادائیگیاں

ممبئی(شوبز ڈیسک)سنجے لیلا بھنسالی کی ہندوستان کے تاریخی کرداروں پر بنائی گئی فلم پدماوتی کی تشہری مہم زور و شور سے جاری ہے۔ اس فلم میں رانی پدماوتی کے کردار کیلئے دیپیکا پڈوکون کو چنا گیا ہے جس کیلئے دپیکا پڈوکون کو خطیر رقم ادا کی جا رہی ہے۔ انہیں رنویر سنگھ سے بھی زیادہ معاوضہ ادا کیا جا رہا ہے۔ اس فلم میں رنویر سنگھ علا الدین خلجی کا کردار ادا کر رہے ہیں جبکہ شاہد کپور مہاراجہ رتن سنگھ کے روپ میں نظر آئیں گے۔اس فلم میں دپیکا کو11 کروڑ کا معاوضہ ادا کیا جا رہا ہے جو اس فلم میں سب سے زیادہ معاوضہ ہے۔رنویر سنگھ کو فلم میں ان کے کردار کیلئے 8 کروڑ کی رقم ادا کی جائے گی۔شاہد کپور کو ادا کیے جانے والا معاوضہ 6 کروڑ ہے۔ادیتی راﺅ کو85 لاکھ معاوضہ ادا کیا جائے گا۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain