تازہ تر ین

کنگ خان کی بیٹی کی تصاویر پر سوشل میڈیا صارفین کی تنقید

ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کی صاحبزادی سہانا خان نے انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویرشیئر کی ہے جس میں ان کا چہرہ کافی سوجا ہوا نظر ارہا ہے، اس تصویر کے باعث سہانا خان سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کی زد میں آگئیں۔بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کی خوبصورت بیٹی سہانا خان نے ابھی بالی ووڈ میں قدم بھی نہیں رکھا ہے اور ابھی سے ان کا شمار بالی ووڈ کی خوبرو حسیناو¿ں میں ہونے لگا ہے، سہانا خان کے مداحوں کی تعداد لاکھوں میں ہے جو نہ صرف ان کی سادگی اور حسن کے دیوانے ہیں بلکہ ان کی تصاویر سوشل میڈیا پر پسند کرنے کے ساتھ تبصرہ بھی کرتے ہیں تاہم گزشتہ روز سہانا خان کی انسٹاگرام پر جاری ہونے والی تصویرپر لوگوں کی جانب سے منفی ردعمل دیکھنے میں آیا۔تصویر میں سہانا خان کا چہرہ کافی سوجا ہوا لگ رہا ہے جس کی وجہ سے لوگوں نے انہیں سخت تنقید کانشانہ بنایا ۔
اوران کا چہرہ،انکھیں اور ہونٹ سوجا ہوا ہونے کی وجہ دریافت کی۔ تاہم کچھ لوگوں نے سہانا کے اس روپ کو بھی پسند کیا اور انہیں سادگی اور حسن کا پیکر قراردیا۔ جسے ہزاروں لوگ لائک کرنے کے ساتھ ان کے بارے میں کھل کر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہیں تاہم اس بار یہ رائے مثبت کے بجائے منفی ہے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2016 All Rights Reserved