تازہ تر ین

میرے سخت الفاظ سے پاکستان کا رویہ ٹھیک ہوا ،ٹرمپ

واشنگٹن (آئی این پی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انکے سخت الفاظ کے باعث پاکستان کے رویے میں تبدیلی آئی ہے اور پاکستان نے دوبارہ امریکہ کا احترام کرنا شروع کردیا ہے،غیر ملکی مغویوں کی رہائی پاک امریکہ تعلقات کے حوالے سے ایک مثبت لمحہ ہے ،ہم اسطرح کے تعاون ، باقی مغویوں کی رہائی کو یقینی بنانے اور مستقبل میں مشترکہ انسداد دہشتگردی آپریشنز کیلئے اس قسم کے ٹیم ورک کی امید رکھتے ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق پاکستانی حکام کی جانب سے امریکی خاتون کولمین انکے کینیڈین شوہر بوائل اور بچوں کی رہائی کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرپ نے کہاکہ انکے سخت الفاظ نے پاکستان کے رویے میں تبدیلی کا اظہار کیا ہے اور اس بات کا یقین ہے کہ پاکستان نے دوبارہ امریکہ کا احترام کرنا شروع کردیا ہے ۔انھوں نے اس پر بہت محنت کی ہے اور مجھے یقین ہے کہ انھوںنے دوبارہ امریکہ کا احترام شروع کردیا ہے ۔یہ بہت ضروری ہے ۔ڈونلڈ ٹرمپ نے اس اقدام کو پاک امریکہ تعلقات کے حوالے سے ایک مثبت لمحہ قرار دیا۔امریکی صدر نے ایک بیان میں کہاکہ پاکستانی حکومت کا تعاون اس بات کی علامت ہے کہ وہ خطے میں سیکورٹی فراہم کرنے کے حوالے سے امریکہ کی خواہشات کا احترام کرتا ہے ہم اسطرح کے تعاون ، باقی مغویوں کی رہائی کو یقینی بنانے اور مستقبل میں مشترکہ انسداد دہشتگردی آپریشنز کیلئے اس قسم کے ٹیم ورک کی امید رکھتے ہیں۔ امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس نے پاکستان سے غیر ملکی مغوی جوڑے کی رہائی کو مثبت اقدام قرار دیتے ہوئے مستقبل میں دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پاکستان کے ساتھ مضبوط شراکت داری کی امید ظاہر کی ہے۔امریکہ کے وزیر دفاع جیمز میٹس اس بازیابی کے بارے میں کہا کہ یہ بہت ہی مثبت اقدام ہے اور پاکستان کی فوج نے بہت اچھی کارکردگی دکھائی ہے۔انھوں نے امید ظاہر کی کہ اس سے اچھے مستقبل کی نوید ملتی ہے۔امریکی وزیر دفاع نے کہا کہ ہم پاکستان کے ساتھ مل کر شراکت داری سے دہشت گردی اور اغوا کے خاتمے کے لیے کام کرنا چاہتے ہیں۔پاکستان میں مغویوں کی رہائی کیسے ہوئی جیمز میٹس نے اس کے بارے میں کوئی بات نہیں کی۔پاکستان کی فوج کے مطابق امریکی حکام نے 11 اکتوبر کو پاکستان کو خفیہ اطلاع دی تھی کہ ان مغویوں کو کرم ایجنسی کی سرحد کے ذریعے پاکستان منتقل کیا جا رہا ہے جس کے بعد کرم ایجنسی میں آپریشن کر کے انھیں بازیاب کروا لیا گیا۔دوسری جانب اطلاعات کے مطابق جوشوا بوئل نے امریکی فوجی جہاز پر سوار ہونے سے انکار کر دیا تھا۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain