تازہ تر ین

اہم شخصیت کے سگار کی قیمت 12 ہزار ڈالر تک پہنچ گئی، دلچسب خبر

بوسٹن (خصوصی رپورٹ) سابق برطانوی وزیراعظم
ونسٹن چرچل کا سگار 70سال بعد 12ہزارڈالر میں فروخت ہو گیا۔ تفصیل کے مطابق 1945ءکے بعد برطانیہ میں برسراقتدار وزیراعظم ونسٹن چرچل نے پیرس جاتے ہوئے ادھ پیا سگار لی بورج ایئرپورٹ پر پھینکا تھا جسے جہاز کے عملے نے اٹھا لیا۔ بوسٹن کی نیلام کمپنی نے آن لائن سگار بیچتے وقت دعویٰ کیا ہے کہ چرچل نے یہ سگار 11مئی 1947ءکو پیا تھا۔ 10سینٹی میٹر کا یہ ادھ پیا سگار چرچل کے ایک چاہنے والے نے 12ہزار ڈالر میں بدھ کی شام خریدا تاہم خریدار کا نام نہیں بتایا گیا۔ سگار کی نیلامی کے ساتھ چرچل کی تصویر بھی دی گئی ہے جس میں وہ اس سگار کو پکڑے کاغذ پر دستخط کر رہے ہیں۔ سگار پر ہوانا‘ کیوبا کا لیبل بھی ہے۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain