تازہ تر ین

نااہلی کیس: عمران خان نے ایک لاکھ پاﺅنڈسے متعلق جواب جمع کرادیا

اسلام آباد(ویب ڈسک)سپریم کورٹ میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی کی درخواست پر چیرمین تحریک انصاف عمران خان کے خلاف نااہلی کیس زیر سماعت ہے اور اس حوالے سے پی ٹی ائی کے رہنما فواد چوہدری نے دعویٰ کیا ہےکہ عمران خان کی مکمل منی ٹریل کی تفصیلات عدالت میں جمع کرادی گئی ہیں اور کیس اب تقریباً ختم ہوچکا ہے۔عمران خان کی مکمل منی ٹریل عدالت میں جمع کرادی، فواد چوہدری عمران خان کی جانب سے سپریم کورٹ میں جمع کرائے گئے جواب میں کہا گیا ہے کہ عمران خان 2002 میں رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے اور اسمبلی کی مدت ختم ہونے تک پبلک آفس ہولڈر رہے۔جب کہ عمران خان نے 2008 کے انتخابات میں حصہ نہیں لیا اور 2013 میں وہ ایک بار پھر رکن اسمبلی منتخب ہوئے جو آج بھی ہیں۔جواب میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پاکستان میں عمران خان کے دو بینکوں میں فارن کرنسی اکاونٹ تھے تاہم 2000 کے بعد عمران خان کا بیرون ملک کوئی اکاونٹ نہیں ہے۔سپریم کورٹ میں اضافی منی ٹریل کا ریکارڈ جمع کرادیا، عمران خان دوسری جانب چیرمین تحریک انصاف عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ خدا کا شکر ہے جمائما نے ریکارڈ سنبھال کر رکھا، آج سپریم کورٹ کی جانب سے طلب کیے گئے اضافی منی ٹریل کا ریکارڈ جمع کرادیا۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain