تازہ تر ین

کاشتکاروں کیلئے بُری خبر

لاہور (خصوصی رپورٹ) وزیرآبپاشی پنجاب امانت اللہ خان شادی خیل نے کہا ہے کہ ارسا نے بارشوں کی کمی کے باعث صوبوں کے پانی کے کوٹے میں بیس فیصد کمی کردی ہے۔ پانی کے کوٹے میں کمی کے فیصلہ کی وجہ سے پنجاب میں سالانہ نہروں کو دس روز کیلئے بند کیا جا رہا ہے۔ پنجاب میں سالانہ نہریں 21 اکتوبر سے 31 اکتوبر تک بند رہیں گی جس کے بعد ان نہروں کو معمول کے مطابق کھول دیا جائے گا۔ سالانہ نہروں کی دس روزہ بندش کا فیصلہ محکمہ زراعت کی مشاورت سے کیا گیا ہے۔ بندش کے اس عرصے کے دوران خریف کی فصل کیلئے پانی کی ضرورت نہیں ہے۔ فصلوں میں کوئی اثر نہیں پڑیگا، ششماہی نہروں کو بھی نومبر میں ربیع کی فصل کیلئے 15 دنوں کیلئے کھول دیا جائے گا۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain