تازہ تر ین

ایل او سی پر پاکستانی فوج کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوسکتا ہے، ملیحہ لودھی

نیویارک: اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقبل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہےکہ ایل او سی پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے پاکستانی فوج کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوسکتا ہے۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر سے ملاقات کی جس میں ملیحہ لودھی نے جنرل اسمبلی کے صدر کو لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت سے آگاہ کیا۔

اس موقع پر ملیحہ لودھی نے بتایا کہ بھارت نے 2016 کے مقابلے میں اس سال فائر بندی کی 3 گنا زیادہ خلاف ورزی کی، اس طرح بھارت ایل او سی اور ورکنگ باؤنڈری پر فائر بندی کی ایک ہزار 137 خلاف ورزیاں کرچکا ہے جب کہ بھارتی فوج کی فائرنگ سے اس سال 47 شہری شہید اور 159 زخمی ہوچکے ہیں۔

ملیحہ لودھی نے لائن آف کنٹرول پر اقوام متحدہ کا دستہ فعال کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی رویئے سے پاکستانی فوج کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوسکتا ہے اور پاکستان بھارتی جارحیت کا بھرپور مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

اس موقع پر جنرل اسمبلی کے صدر نے کہا کہ مسائل بات چیت سے ہی حل کیے جاسکتے ہیں اور ہمیں مذاکرات کی طاقت پر یقین ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain