تازہ تر ین

نیب ریفرنسز: نوازشریف، مریم اور کیپٹن (ر) صفدر پر فرد جرم عائد

احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نواز شریف پر 2 ریفرنسز اور مریم نواز اور ان کے خاوند کیپٹن (ر) محمد صفدر پر ایک ریفرنس میں فرد جرم عائد کردی۔اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے نیب کی جانب سے دائر تین ریفرنسز کی سماعت کی۔فاضل جج نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد ایون فیلڈ پراپرٹیز اور العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے پیش ہونے والے نمائندے ظافر خان پر فرد جرم عائد کی۔عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس میں مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر پر فرد جرم عائد کی اور ملزمان کو فرد جرم کے نکات پڑھ کر سنائے۔

 

ایون فیلڈ ریفرنس کی فرد جرم کے متن کے مطابق ملزمان نے لندن میں غیر قانونی اثاثے بنائے جب کہ 2006 کی ٹرسٹ ڈیڈ جعلی ہے اور سپریم کورٹ میں بھی جعلی دستاویزات جمع کرائی گئیں۔نواز شریف پر العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں فرد جرم کے متن کے مطابق ملزم نے آمدن سے زائد اثاثے بنائے اور خاندان کے افراد کے درمیان تحائف کی صورت میں بھاری رقوم کا تبادلہ ہوا اور یہ رقوم اثاثوں کی خریداری کے لئے استعمال ہوئی۔فرد جرم کے متن کے مطابق آمدن سے زائد اثاثے بنانا نیب قوانین کے تحت جرم ہے، نواز شریف کے اثاثے ظاہر کردہ آمدن سے مطابقت نہیں رکھتے جب کہ ملزم نے بچوں کے نام پر بے نامی اثاثے بنائے۔فرد جرم کے متن کے مطابق نواز شریف نے اپنے اثاثوں کی آمدن کے ذرائع نہیں بتائے اور ان کا گلف اسٹیل مل کی فروخت کا معاہدہ بھی درست نہیں پایا گیا۔متن کے مطابق حسن اور حسین نواز کے کوئی آمدن ذرائع نہیں تھے اور وہ 1992 سے 1999 تک برطانیہ میں بحیثیت طالبعلم مقیم تھے لیکن ان کے نام پر اثاثے خریدے گئے۔فرد جرم کی کارروائی کے دوران ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا جب کہ سابق وزیراعظم کے نمائندے ظافر خان نے نواز شریف کی جانب سے صحت جرم سے انکار کیا۔ظافر خان نے عدالت میں نواز شریف کا بیان پڑھ کر سنایا اور کہا کہ مانیٹرنگ جج خاص طور پر تعینات کیا گیا جس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی، آئین میرے بنیادی حقوق کی حفاظت کرتا ہے اور شفاف ٹرائل میرا بنیادی حق ہے۔احتساب عدالت نے فرد جرم کی کارروائی کے بعد استغاثہ سے شہادتیں طلب کرتے ہوئے ایون فیلڈ پراپرٹیز ریفرنس کی سماعت 26 اکتوبر تک کرتے ہوئے گواہ جہانگیر احمد کو پیش ہونے کا حکم دیا۔

عدالت نے سابق وزیراعظم نواز شریف پر نیب کے فلیگ شپ انویسٹمنٹ سے متعلق تیسرے ریفرنس میں فرد جرم عائد کرنے کی سماعت کل تک کے لئے ملتوی کردی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain