تازہ تر ین

طاقتوربیوروکریٹ فوادحسن ٹکے ٹوکری ہو گیا

اسلام آباد (سیاسی رپورٹر) سابق وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد کا ابھی تک تقرر نہیں ہو سکا۔ واضح رہے کہ جناب نوازشریف کے دور میں اصلی بادشاہ کے فرائض انجام دینے والے فواد حسن فواد کو نئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اپنا پرنسپل سیکرٹری بنانے سے انکار کر دیا تھا۔ فواد حسن فواد نے بہت کوشش کی مگر وزیراعظم عباسی نے انہیں 22 گریڈ میں ترقی بھی نہیں دی اور وہ ابھی تک 21 گریڈ میں ہیں حالانکہ گزشتہ برسوں میں بڑے بڑے طاقت ور وفاقی وزراءان سے تھر تھر کانپتے تھے۔ چودھری نثار علی خان سابق وزیر داخلہ نے تو ڈان لیکس کی تحقیقاتی رپورٹ جسے جسٹس ریٹائرڈ عامر رضا خاں نے تیار کیا تھا، کو اپنے دستخطوں سے جاری کرنے اور اس کی بنیاد پر فاطمی صاحب اور سابق وزیر اطلاعات پرویز رشید کے علاوہ سابق پرنسپل انفرمیشن آفیسر راﺅ تحسین کو قصور وار ٹھہرانے کا سہرا بھی فواد حسن فواد کے سر تھا اور وزارت داخلہ کی طرف سے سابق وزیر داخلہ چودھری نثار نے اس خط پر اعتراض بھی کیا تھا کہ ڈان لیکس کی رپورٹ کو سامنے لانے یا اس کا ایک حصہ آڈٹ کرنے کا حق صرف ان کی وزارت کو تھا۔ یہی نہیں وفاقی وزیر ریاض حسین پیرزادہ نے اپنی وزارت میں مسلسل دخل اندازی کرنے پر فواد حسن فواد کا نام لے کر وزارت سے استعفیٰ دے دا تھا جو بعد ازاں سمجھانے بجھانے پر واپس لیا گیا۔ معلوم ہوا ہے کہ فواد حسن فواد نے سابق وزیراعظم سے سفارش کروائی ہے کہ موجود وزیراعظم انہیں ان کی حسب منشا پوسٹنگ نہیں دے سکتے تو کسی ملک میں سفارت کے فرائض ہی سونپ دیں مگر ابھی تک ان کی شنوائی نہیں ہوئی اور وہ جو دن رات وزیروں سے خوشامد کراتے تھے۔ ان کا عالم بقول شاعر یہ ہے کہ:
اکیلے پھر رہے ہیں یوسف بے کارواں ہو کر

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain