تازہ تر ین

سلامتی کی بہتر صورتحال سے معیشت مضبوط ہوئی، وزیراعظم

استنبول: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ سلامتی کی بہتر صورتحال سے ملک کی معیشت بہتر ہوئی ہے۔اقتصادی تعاون کے لئے آٹھ ترقی پذیر ممالک کا 9 واں سربراہ اجلاس ترکی کے شہر استنبول میں ہوا۔  اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ڈی ایٹ کا عالمی سطح پر مؤثرکردار ہونا چاہیے اور  یقین ہے کہ تنظیم رکن ممالک میں اقتصادی تعاون کیلیے مددگار ثابت ہوگی۔وزیراعظم نے کہا کہ زراعت، صنعت، ٹرانسپورٹ، سیاحت میں تعاون کو فروغ دینا ہمارا مقصد ہے، ترقی اور معیشت کی بہتری کے لیے نجی شعبے کی حوصلہ افزائی کرنا ہوگی، تنظیم کے اہداف کے حصول میں پاکستان نے مؤثر کردار ادا کیا، ہمیں تجارتی اور اقتصادی شعبے میں اہداف کے حصول کیلیے کام کرنا ہے۔

شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا کہ گزشتہ 4 سال میں پاکستان کی معیشت اور توانائی کی صورت حال بہتر ہوئی جب کہ سی پیک سے پاکستانی معیشت میں مزید بہتری آئے گی۔ اس موقع پر وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ڈی ایٹ تنظیم کی صدارت ترکی کے حوالے کردی۔ پاکستان نے نومبر 2012 کو اسلام آباد میں ڈی ایٹ کی صدارت سنبھالی تھی اور مدت پوری ہونے پر  تنظیم کی صدارت ترکی کے حوالے کردی۔

ڈی ایٹ سربراہ اجلاس میں تنظیم کو فعال بنانے کےلئے استنبول اعلامیہ 2017 اور لائحہ عمل کی منظوری دی گئی۔ ڈی ایٹ کی قیادت نے تمام شعبوں میں پیشرفت کا جائزہ لیا اور امید ظاہر کی کہ منصوبوں اور پروگراموں پر عملدرآمد سے یہ شراکت داری مضبوط اور رکن ملکوں کے عوام کے لئے مفید ثابت ہوگی۔ آٹھ ترقی پذیر ممالک میں پاکستان، بنگلہ دیش، مصر، انڈونیشیا، ایران، ملائیشیا، نائیجیریا اور ترکی شامل ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain