تازہ تر ین

نیب نے کرپشن کیس میں شرجیل میمن کو گرفتار کرلیا

کراچی(ویب ڈیسک) سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے سابق وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کی ضمانت میں توسیع کی درخواست مسترد ہونے کے بعد نیب نے شرجیل میمن کو عدالت سے گرفتار کرلیا۔چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس احمد علی شیخ نے شرجیل میمن سمیت دیگر 13 ملزمان کی جانب سے دائر درخواست ضمانت میں توسیع کی درخواست کی سماعت کی۔ اس موقع پر نیب پراسیکیوٹر یاسر صدیق مغل نے شرجیل میمن کی عبوری ضمانت میں توسیع کی مخالفت کی۔دوران سماعت چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے شرجیل انعام میمن سمیت 13 ملزمان کی عبوری ضمانت کی توثیق کی درخواست مسترد کردی۔پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل میمن نے وکیل شہاب سرکی کے توسط سے نیب کو گرفتاری سے روکنے کی درخواست عدالت میں جمع کرائی جسے چیف جسٹس نے سننے سے انکار کرتے ہوئے انہیں گرفتار کرنے کا حکم دیا۔شرجیل میمن کی درخواست میں مو¿قف اختیار کیا گیا تھا کہ سپریم کورٹ میں اپیل کرنے تک نیب کو گرفتاری سے روکا جائے۔شرجیل میمن کی درخواست ضمانت مسترد ہونے کے بعد نیب کی ٹیم انہیں گرفتار کرنے کے لیے عدالت پہنچی تو ان کے وکلا نے نیب حکام کو اندر آنے سے روک دیا جب کہ اس موقع پر رینجرز بھی عدالت کے باہر پہنچ گئی۔کیس کی سماعت ختم ہونے کےبعد ہائیکورٹ کے جج صاحبان بھی عدالت سے روانہ ہوگئے لیکن شرجیل میمن عدالت سے باہر نہیں آئے جب کہ ان کے وکلا نے درخواست کی کہ شرجیل میمن کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا جائے۔پی پی رہنما شرجیل میمن 5 گھنٹے سے زائد عدالت کی عمارت میں موجود رہے تاہم شام 5 بجے کے قریب عدالت سے باہر آنے پر نیب کی ٹیم نے شرجیل میمن کو گرفتار کرلیا۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain