تازہ تر ین

امریکی وزیر خارجہ کی پاکستانی سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقات ،پاک امریکہ تعلقات میں اہم پیش رفت

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن کے درمیان وفود کی سطح پر ملاقات وزیراعظم ہاو¿س میں جاری ہوئی جس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار، وزیر خارجہ خواجہ آصف، وزیر داخلہ احسن، وزیر دفاع خرم دستگیر سمیت دیگر بھی موجود تھے۔امریکی وفد میں پاکستان میں تعینات امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل بھی ملاقات میں شریک تھے۔ذرائع کا کہنا ہےکہ وزیراعظم اور امریکی وزیر خارجہ کے درمیان ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، باہمی تعاون اور دہشت گردی کے خلاف جنگ سے متعلق امور پر بات چیت کی گئی۔پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقات کے بعد امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن ایک روزہ دورہ پورہ کرنے کے بعد چکلالہ ایئربیس سے واپس روانہ ہو گئے۔قبل ازیں وزیراعظم ہاو¿س پہنچنے پر وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن کا استقبال کیا۔اس موقع پر امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان خطے میں امریکا کے لئے اہمیت کا حامل ملک ہے جب کہ پاک امریکا تعلقات مشترکہ اہداف کے حصول کے لئے بھی اہم ہیں۔ریکس ٹلرسن کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاک امریکا تعلقات خطے میں امن و سلامتی کے فروغ میں بھی اہم ہیں۔جب کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا اس موقع پر کہنا تھا کہ امریکا کے ساتھ بہترین تعلقات قائم کرنا چاہتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان امریکا کے ساتھ اقتصادی تعلقات کو بھی فروغ دینا چاہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری ہے اور پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پرعزم ہے، پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں نتائج حاصل کیے ہیں۔خیال رہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور امریکی نائب صدر مائیک پینس کے درمیان ہونے والی ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی بحالی پر زور دیا گیا تھا۔اور اسی سلسلے میں پاکستان کے وزیر خارجہ خواجہ آصف نے امریکا کا دورہ کیا اور امریکی وزیر خارجہ آج پاکستان آئے ہیں جہاں وہ چکلالہ ایئربیس پہنچے۔ذرائع کے مطابق امریکی وزیر خارجہ جی ایچ کیو بھی جائیں گے جہاں وہ پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے علیحدہ ملاقات کریں گے جب کہ اپنے پاکستانی ہم منصب خواجہ آصف سے دفتر خارجہ میں ملاقات کریں گے۔ڈونلڈ ٹرمپ کے اقتدار سنبھالنے کے بعد ان کی انتظامیہ کے اہم وزیر کا دورہ پاکستان اور امریکا کے دو طرفہ سفارتی اور دفاعی تعلقات کے نئے دور کا نکتہ آغاز قرار دیا جارہا ہے۔پاکستان رواں سال دسمبر میں امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس کی بھی میزبانی کرے گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain