تازہ تر ین

شعیب ملک مین آف دی میچ اور سریز قرار پائے ،شہباز شریف کی قومی ٹیم کو مبارکباد

لاہور (سپورٹس ڈیسک) پاکستان نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھی سری لنکا کو شکست دیکر سیریز میں وائٹ واش کردیا۔ لاہور کے قذافی اسٹیڈٓ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلے گئے 3ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کے آخری میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو کو شکست دیکر سیریز اپنے نام کرلی۔ پاکستان کی جانب سے جیت کے لیے دیے گئے 181رنز کے جواب میں سری لنکن ٹیم مقررہ اوورز میں 9وکٹوں کے نقصان پر 144رنز ہی بنا سکی۔ شعیب ملک شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے 51 رنز بنائے اور مین آف دی میچ اور مین آف دی سیریز قرار پائے۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے سری لنکا کے خلاف سیریز کا آخری ٹی ٹونٹی میچ جیتنے اور کلین سویپ کرنے پر قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے نام اپنے تہنیتی پیغام میں کہا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کر کے فتح اپنے نام کی ہے اور تیسرے ٹی ٹونٹی میچ میں کامیابی ٹیم ورک اور بہترین پرفارمنس کا نتیجہ ہے۔


سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں




دلچسپ و عجیب
کالم
آپ کی رائے
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2016 All Rights Reserved