تازہ تر ین

کیا دوستی کا پیغام بھیجنے کا مطلب ہراساں کرنا ہے، سوشل میڈیا پر بحث

کراچی: آج کل سوشل میڈیا پرایک نئی بحث چھڑی ہوئی جس کا موضوع ہے ”شرمین عبید چنائے اور ان کی بہن کو ایک ڈاکٹر کی جانب سے بھیجا جانے والا دوستی کا پیغام“۔ سوشل میڈیا صارفین اس بات کو لے کر پریشان ہیں کہ کیا کسی خاتون کو دوستی کا پیغام بھیجنا ہراسگی کے زمرے میں آتا ہے یا نہیں۔چند روز قبل آسکرایوارڈ یافتہ پاکستانی فلمساز شرمین عبید چنائے کی چند ٹوئٹس نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ مچادیاتھا۔ ٹوئٹس میں شرمین نے کہا کہ گزشتہ رات ان کی بہن آغا خان اسپتال کی ایمرجنسی میں علاج کروانے کی غرض سے گئی جہاں ان کا معائنہ کرنے والے ڈاکٹر نے بعد میں انہیں فیس بک پر دوستی کا پیغام بھیجا۔ ایک اور ٹوئٹ میں شرمین نے کہا کہ انہیں سمجھ نہیں آتا کہ کیسے ایک ڈاکٹر علاج کی غرض سے آنے والے مریض کے متعلق معلومات جمع کرتا ہے اور انہیں دوستی کا پیغام بھیجتا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain