تازہ تر ین

خبریں عوام کے دلوںکی دھڑکن اور مظلوموں کی آواز بن چکا ہے:شیخ رشید

کہنہ مشق صحافی و چیف ایڈیٹر روزنامہ خبریں ضیاءشاہد کی پاکستان اور عوام کے لئے کی جانے والی خدمات تاریخ کا سنہری باب ہیں ظلم کے خلاف اور مظلوم کے ساتھ کھڑے ہوکر گذشتہ پچاس سالوں سے جہد مسلسل کر نے والے مایہ ناز صحافی اور چیف ایڈیٹر روزنامہ خبریں ضیاءشاہد کا کوئی ثانی نہیں ہماری دعا ہے کہ اللہ ضیاءشاہد کا سایہ مظلوموں کے سر پر تادیر قائم رکھے تاکہ مظلوموں کی دادرسی ہواورظالم کے خلاف احتساب کا عمل جاری رہے ضیاءشاہدکی چھپنے والی مختلف کتابیں تاریخ کا حصہ ہیں جس سے عام آدمی کو آگاہی مل رہی ہے پچیس سال قبل ضیاءشاہد نے خبریں کا اجراءکر کے صحافت میں ایک نئی جدت پیدا کر دی ۔ خبریں کا سلوگن جہاں ظلم وہاں خبریں کے تحت اپنا بھرپور کردار ادا کر رہا ہے اور خبریں مظلوموں کی آواز بن کر پورے پاکستان کی عوام کے دلوں کی دھڑکن بن چکاہے میری دعا ہے کہ ادارہ خبریں اور اسکی پوری ٹیم دن دگنی رات چوگنی ترقی کرے اور روزنامہ خبریں اسی طرح ظالم کے خلاف اور مظلوم کی آواز بن کر اپنا کردار ادا کرتا رہے ۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain