تازہ تر ین

سپریم کورٹ نے بڑے میاں کو” مجھے کیوں نکالا “کا تسلی بخش جواب دیدیا

اسلام آباد، کراچی، اٹک (نمائندگان خبریں)سپریم کورٹ کے تفصیلی فیصلے کے ردعمل میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ 1993ء میں مریم نواز کے پاس فلیٹس کی خریداری کے وسائل نہیں تھے، 1993ء میں نواز شریف نے منی لانڈرنگ اور لوٹے ہوئے پیسے سے مریم نواز کیلئے فلیٹس خریدے۔ عمران خان بولے، فیصلے میں کہا گیا ہے کہ آپ سب کو ہر وقت بے وقوف نہیں بنا سکتے، مریم نواز مے فیئر فلیٹس کی مالک ثابت ہو چکی ہیں، سپریم کورٹ کے تفصیلی فیصلے کے مطابق نواز شریف نے پارلیمنٹ، عدالت اور عوام کو بے وقوف بنانے کی کوشش کی۔ سپریم کورٹ نے نواز شریف کو مجھے کیوں نکالا کا تسلی بخش جواب دیدیا ہے۔ پٹرول ڈیزل سمیت ہر چیز پر ٹیکس قرضے اتا رنے کے لئے لگا یا جا تا ہے جو پوری قوم پر بو جھ بنتا ہے اور پوری قوم ان قرضو ںمیں جکڑی جاتی ہے جب زرداری اور نواز شریف اقتدار میں آئے تھے تو اس وقت رو پے کی قدر کہاں تھی اور آج کہاں پہنچ گئی ہے ان خیالات کااظہار چیئر مین تحریک انصاف عمران خان نے سابق ضلع نا ظم میجر طاہر صا دق کی رہا ئش گا ہ پر کیا جس میں چیئر پر سن ضلع کونسل اٹک ایمان طاہر ، رکن قومی اسمبلی محمد زین الٰہی اور سابق امیدوار قومی اسمبلی چو ہدری وسیم گلزار بھی مو جود تھے اس موقع پر عمران خان اور میجر طاہر صادق نے ملکی صورت حال اور آئندہ عام انتخابات کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی عمرا ن خا ن نے میجر طاہر صا دق کو مبار ک باد دی کہ انہوں نے شبا نہ روز محنت کر کے جلسہ انتہا ئی کا میاب کرا یا انہوں نے کہا کہ یہ جلسہ انہیں مدتوں یاد رہے گا۔ اسلام آبادمیں سندھ کی اہم شخصیات کی تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ملاقات کے بعد تحریک انصاف میں باضابطہ شمولیت کا اعلان ۔ سندھ آبادگار بورڈ کے جنرل سیکریٹری ضلع ٹنڈو الہیار کے معروف آبادگار انجینئر محفوظ عرسانی،اقوام متحدہ کے پہلے چیف سیکیورٹی ایڈوائز، دبئی اور لبیا کے سابقہ سفیر جمیل احمد خان ،،ضلع قمبر شہدادکوٹ کے ن لیگ کے صدر پی ایس 40 کے سابقہ امیدوار میرغیبی خان مغیری نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیارکر لی۔ پی ٹی آئی سندھ کا وفد بھی ملاقات میں شامل۔ جلد سندھ سے پیپلز پارٹی کا خاتمہ ہوجائے گا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ کی تین اہم شخصیات سندھ آبادگار بورڈ کے جنرل سیکریٹری ضلع ٹنڈو الہیار کے معروف آبادگار انجینیئر محفوظ عرسانی،اقوام متحدہ کے پہلے چیف سیکیورٹی ایڈوائز، دبئی اور لبیا کے سابقہ سفیر جمیل احمد خان ،،ضلع قمبر شہدادکوٹ کے ن لیگ کے صدر پی ایس 40 کے سابقہ امیدوار میرغیبی خان مغیری نے اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ملاقات کے بعد باضابطہ شمولیت کا علان کیا، ان کے ہمراہ پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود حسین قریشی، پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر ڈاکٹر عارف علوی، سینیئر ایگزیکیوٹو نائب صدر حلیم عادل شیخ سینیئر نائب صدر پاکستان تحریک انصاف لالچند مالہی، ایڈیشنل جنرل سیکریٹری دیوان سچل بھی موجود تھے۔شمولیت کے بعد انجنیئر محفوظ عرسانی، میر غیبی خان مغیری نے چیئرمین عمران خان کو ٹنڈو الہیار، قمبرشھدادکوٹ میں جلسہ عام کرنے کی بھی دعوت دی۔ جو عمران خان نے قبول کر لے۔دوسری جانب پی ٹی آئی سندھ کے صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ سندھ کے اندر پیپلزپارٹی نے کرپشن کے ریکارڈ قائم کر دیئے ہیں عوام کو لوٹا جارہاہے، عوام ان کرپٹ سیاستدانوں سے بیزار ہے ۔ بڑی تعداد میں سندھ سے سیاستدان رابطوں میں جلد پی ٹی آئی میں شمولیت کریں گے۔ اس موقعہ پر پی ٹی آئی رہنماحلیم عادل شیخ نے کہا کہ سندھ میں زرداری اور ان ساتھیوں عوام کے پئسے کو بہت لوٹا ہے اب ان کے جیل جانے کے دن قریب ہیں، انہوںنے کہا کہ سندھ میں تبدیلی دیکھ پ پ کے حکمران بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئے ہیں اور ہمارے نقشے قدم پر چلتے ہوئے ہماری جلسے کے بعد وہاں آکر جلسے کر رہے ہیں جہاں ان کو ناکامی کا سامنہ ہے۔ انہوںنے کہا کہ آنے والے دنوں میں پوری سندھ میں پی ٹی آئی کا جھنڈا لہرائے گا اور اگلی حکومت تحریک انصاف کی ہوگی ۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain