تازہ تر ین

فرنچ فرائز میں کینسربننے والے مادے کی موجودگی کا شبہ

واشنگٹن (خصوصی رپورٹ) ماہرین صحت نے کہا ہے کہ فرنچ فرائیز میں کینسر کا سبب بننے والے مادے کی موجودگی کا شبہ ہے۔ امریکا کی ہاورڈ یونیورسٹی کے ماہرین صحت کے مطابق آلو کے چپس ہر چھوٹے بڑے شخص کی پسندیدہ غذاو¿ں میں سے ہیں جو بے وقت اور ہلکی پھلکی بھوک مٹانے کے لیے بڑے شوق سے کھائے جاتے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ آلو کے چپس میں چکنائی (فیٹ) اور کیلوریز کے ساتھ ساتھ ایک خطرناک مادے ’ایکریلومائیڈم‘ کی بڑی مقدار پائی جاتی ہے۔ ایکریلومائیڈم کی کچھ مقدار سگریٹ میں بھی پائی جاتی ہے جس سے کینسر میں مبتلا ہونے کے خدشات خطرناک حد تک بڑھ جاتے ہیں جب کہ فرنچ فرائیز میں بھی ایکریلومائیڈم پائے جانے کا شبہ ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ جتنا ممکن ہوسکے کہ پیکٹ والے آلو کے چپس سے اجتناب کرتے ہوئے انہیں پسندیدہ غذاو¿ں کی فہرست سے نکال دیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain