تازہ تر ین

جنوبی پنجاب کی عوام کو خادم اعلیٰ کی جانب سے بڑی خوشخبری

لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زیر صدارت پاکستان کڈنی اینڈلیور ٹرانسپلانٹ انسٹی ٹیوٹ کے بورڈآف گورنرز کا اجلاس منعقد ہوا، جس میںمنصوبے پر پیشرفت اور دیگر اہم امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس مےں پاکستان کڈنی اینڈلیور ٹرانسپلانٹ انسٹی ٹیوٹ کے منصوبے کیلئے ڈاکٹرز ،نرسز اور پیرا میڈیکل سٹاف کی بھرتیوں کے عمل پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔وزیر اعلیٰ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کڈنی اینڈلیور ٹرانسپلانٹ انسٹی ٹیوٹ وریسرچ سنٹردکھی انسانیت کی خدمت کا عظیم منصوبہ ہے اور اس منصوبے کی بروقت اور معیاری تکمیل کو یقینی بنانے کےلئے محنت ، عز م اور جذبے سے کام جاری رکھا جائے- ہمیں کوئی لمحہ ضائع کئے بغیر اس شاندار منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچانا ہے – انہوںنے کہا کہ ہسپتال میں گردے اور جگر کے غریب مریضوں کا علاج مفت ہو گااور یہ ادارہ پاکستان نہیں بلکہ خطے کا بہترین اور معیاری ہسپتال بنے گا اوراس نیک مقصد کے لئے سب کو ملکر ایک ٹیم ورک کے طور پر کام کرنا ہے – انہوں نے کہا کہ اس منصوبے پر پنجاب حکومت 19ارب روپے صرف کررہی ہے لہٰذا منصوبے کی بروقت اور تیزی سے تکمیل آپ سب کی ترجےح ہونی چاہےے اور آپ سب کو ایک ٹیم کے طورپر کام کرنا ہے-وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں گردے اور جگر کے امراض میں مبتلا مریضوں کےلئے ایسا شاندارادارہ کبھی نہیں بنایا گیااورآپ سب نے اجتماعی کاوشوں کےساتھ اس ادارے کو حقیقی معنوں میں دکھی انسانیت کے زخموں پر مرہم رکھنے والا ادارہ بناناہے-وزیر اعلیٰ نے کہا کہپاکستان کڈنی اینڈلیور ٹرانسپلانٹ انسٹی ٹیوٹ کا منصوبہ خطے مےں ایک رول ماڈل بنے گا اور س ادارے میں معیارکو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا-انہوں نے کہا کہ پاکستان کڈنی اینڈلیور ٹرانسپلانٹ انسٹی ٹیوٹ کیلئے باصلاحیت افرادی قوت میرٹ کی بنیاد پر حاصل کی جا رہی ہے اور پاکستان کڈنی اینڈلیور ٹرانسپلانٹ انسٹی ٹیوٹمیں متعارف کرائے گئے شاندار کلچر کو صوبے کے دیگر سرکاری ہسپتالوں میں بھی لانا ہے لہذااس مقصد کےلئے جامع پلان مرتب کیا جائے-انہوںنے کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت کے اس عظیم منصوبے میں کسی کو روڑے اٹکانے نہیں دوں گا- منصوبے پر عوام کا پیسہ لگ رہا ہے اور اس کا فائدہ بھی عوام کو پہنچنا چاہیے- وسائل کی ایک ایک پائی امانت سمجھ کر خرچ کی جارہی ہے اور دیگر ترقیاتی منصوبوں کی طرح اس منصوبے میں بھی غریب عوام کے کروڑوں روپے بچائے گئے ہےںاورہمارا واحد ایجنڈا دکھی انسانیت کی خدمت ہے-انہوںنے کہا کہ غریب عوام کو علاج معالجے کی معیاری سہولتوں کی فراہمی کے مشن کو آگے بڑھا رہے ہیںاور دکھی انسانیت کی خدمت کے ایجنڈے کی تکمیل کیلئے سب کو ایک ٹیم کی طرح کام کرنا ہوگا -یہ ادارہ ایشیاءمیں سنیٹر آف ایکسینلنس بنے گا-وزیر اعلیٰ نے کہا کہ صوبے میں 6ہیپاٹائٹس فلٹر کلینکس قائم کردئےے گئے ہیںجبکہ دیگر ہیپاٹائٹس فلٹر کلینکس کا قیام بھی مقررہ مدت کے اندر یقینی بنایا جائے- وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف نے کہا ہے کہ ہماری حکومت کے ملک کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کےلئے اقدامات بارآور ثابت ہوئے ہیں۔مسلم لیگ (ن) جب بھی اقتدار میں آئی ہے ،تعمیری سوچ و جذبہ کےساتھ وطن عزیز کی خدمت کی ہے۔ مسلم لیگ (ن) جھوٹ اور الزام تراشی کی سیاست کی قائل نہیں۔ عوام کو معیاری سہولتوں کی فراہمی کے وعدے پورے کئے ہیں- منصوبو ں پر کام کرنے کے حوالے سے محنت، امانت، دیانت اور جہد مسلسل کی نئی تاریخ رقم ہوئی ہے۔ ملکی مسائل پر قابو پانے کیلئے جتنے مخلصانہ اور سنجیدہ اقدامات موجودہ دور مےں کئے گئے ہےں، اسکی پاکستان کی 70سالہ تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔وزےراعلیٰ محمد شہبازشرےف نے ان خےالات کا اظہارمظفرگڑھ سے تعلق رکھنے والے رکن قومی اسمبلی سلطان محمود ہنجرا سے گفتگو کرتے ہوئے کےا۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے آج ےہاں لارڈ نذےر احمد نے ملاقات کی۔وزیر اعلیٰ شہبازشرےف نے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت عبادت سمجھ کر عوام کی بے لوث خدمت کر رہی ہے اورہم نے ملک کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کا عزم کر رکھا ہے۔ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی ٹھوس پالیسیوں کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں۔انہوںنے کہا کہ ملک کی ترقی اور خوشحالی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کو عوام بری طرح مسترد کر چکے ہیں۔ مسلم لیگ (ن) عوامی خدمت کی سیاست پر یقین رکھتی ہے۔آئندہ نسلوں کو جھوٹ اورالزام تراشی سے پاک ،خوشحال و ترقی یافتہ پاکستان دیں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے معروف انشائیہ نگار، ادیب و شاعر مشکور حسین یادد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے خلق خداکےساتھ صلہ رحمی و حسن سلوک کی ضرورت و اہمیت کے عالمی دن پراپنے پیغام میں کہاہے کہ ےہ دن منانے کا مقصد خلق خدا کی بھلائی کی سرگرمیوں کے بارے میں شعور کو عام کرناہے۔ انسانیت سے محبت، صلہ رحمی و حسن سلوک انسانیت کی اعلیٰ اقدار اور دین اسلام کا بنیادی درس ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain