تازہ تر ین

پی ایس ایل پاکستان کی پہچان ہے، ماہرہ خان

لاہور: (ویب ڈیسک) معروف اداکارہ ماہرہ خان نے کہا ہے کہ ”پی ایس ایل“ پاکستان کی پہچان ہے اور اس مرتبہ ملک میں بھی میچز ہو رہے ہیں جس پر بہت خوش ہوں۔ماہرہ خان پی ایس ایل تھری کے لئے ہونے والے ڈرافٹ کی تقریب میں پہنچیں جہاں مداحوں نے انہیں گھیر لیا اور خوب سیلفیاں لیں۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ماہرہ نے کہا کہ پی ایس ایل پاکستان کی پہچان ہے، اس مرتبہ پاکستان میں بھی میچز ہو رہے ہیں جس پر بہت خوش ہوں، پاکستان ایک پرامن اور کھیلوں سے پیار کرنے والا ملک ہے جب کہ پی ایس ایل تھری میں انٹرنیشنل کرکٹرز کی شمولیت اس بات کا ثبوت ہے کہ عالمی سطح پر پاکستان کی ساکھ بہتر ہو رہی ہے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain