تازہ تر ین

بھارت میں فلم پدماوتی کے خلاف احتجاج

ممبئی: (ویب ڈیسک) بھارتی فلم ’پدماوتی‘ تاریخی کرداروں کی وجہ سے ہندو انتہا پسندوں کی مسلسل تنقید کا نشانہ بنی ہے کچھ دن پہلے تک فلم کو نمائش کی اجازت نہ دینے کی دھمکی دی جاتی تھی اور اب اس کے خلاف مظاہرے بھی شروع ہوگئے ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کے شہر ورانسی میں خود کو راجپوت کہنے والی خواتین کی تنظیم ” شتریا ویرنگانا مہاسبھا“ سے وابستہ درجنوں خواتین نے فلم”پدماوتی“ کے فلم ساز،ہدایت کار اور اداکاروں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی کے پتلے نذر آتش کئے۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ سنجے لیلا بھنسالی نے اپنے زیادہ منافع کی خاطر فلم میں تاریخ کو مسخ کرنے کی کوشش کی ہے۔ مظاہرین نے دھمکی بھی دی کہ اگر فلم کو ریلیز کیا گیا تو تمام سینماو¾ں کے باہر مظاہرے کئے جائیں گے۔واضح رہے کہ فلم ”پدماوتی“ میں رنوویر سنگھ ، دپیکا پڈوکون اور شاہد کپور مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں جبکہ فلم یکم دسمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
کالم
آپ کی رائے
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2016 All Rights Reserved