تازہ تر ین

یا اللہ خیر! ہولناک زلزلے سے300سے زائد افراد جاں بحق ،ہزاروں شدید زخمی

بغداد: (ویب ڈیسک )ایران اور عراق کے سرحدی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکوں کے سبب 300 افراد ہلاک اور 1000 سے زائد زخمی ہوگئے۔امریکی زلزلہ پیما مرکز یونائیٹڈ اسٹیٹس جیالوجیکل سروے ( یو ایس جی ایس) کے مطابق اتوار کی رات ایران اور عراق کے سرحدی علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے ہیں، زلزلے کا مرکز عراق کے شہر ہلبجاہ کے قریب 33 کلو میٹر گہرائی میں تھا۔ زلزلہ اس قدر شدید نوعیت کا تھا کہ اسے عراق کے دارالحکومت بغداد میں بھی محسوس کیا گیا۔زلزلے کے جھٹکے عراقی شہر اربیل میں بھی محسوس کیے گئے جہاں ایک رہائشی محمد عمر نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی عمارت بہت تیزی سے ہلی اور اس کے بعد وہ 19 منزلہ مکان سے نیچے اتر آئے ہیں۔ انہوں نے اپنی بلڈنگ کی تصویر بھی ٹویٹ کی ہے جب کہ عراق میں زلزلے سے 6 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ایرانی سوشل میڈیا پر ایک دکان میں زلزلے کے اثرات کی ایک اور تصویر بھی زیرِ گردش ہے۔دوسری جانب ایران کے سرکاری ٹی وی نے بھی زلزلے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ عراق کی سرحد سے متصل کئی صوبوں میں زلزلہ آیا ہے جس کے باعث 8 دیہات تباہ ہوگئے جن میں متعدد ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں، کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے ، متاثرہ علاقوں میں لوگوں کی امداد کے لیے ریسکیو ٹیموں کو بھجوادیا گیا ہے۔ ایرانی سرکاری ٹی وی کے مطابق زلزلے سے کچے گارے کے بنے ہوئے مکانات کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔ایرانی میڈیا کے مطابق زلزلے سے ایران کے علاقے قصر شیریں میں 129 افراد ہلاک ہوئے جب کہ دیگر علاقوں سے مزید ہلاکتوں کی بھی اطلاعات آسکتی ہیں۔واضح رہے کہ یوایس جی ایس نے اس زلزلے کی تباہی کے لحاظ سے اورنج الرٹ جاری کیا ہے جو نقصان کا باعث بن سکتا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain