تازہ تر ین

احتساب عدالت نے حسن، حسین نواز کو اشتہاری قرار دیدیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) احتساب عدالت نے نیب ریفرنسز کی سماعت کے دوران مسلسل طلبی کے باوجود پیش نہ ہونے پر حسن اور حسین نواز کو اشتہاری قرار دے دیا۔اسلام آباد کی احتساب عدالت نے کیسز کی سماعت پر کے دوران جج محمد بشیر نے ایک ماہ کا وقت مکمل ہونے کے باوجود پیش نہ ہونے پر حسن اور حسین نواز کو اشتہاری قرار دیا۔ شریف خاندان کے وکیل خواجہ حارث نے حسن اور حسین نواز کے اسٹیٹس سے متعلق سوال کیا تو احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے اپنے حکم میں کہا ہے کہ حسن اور حسین نواز کو ایک ماہ مکمل ہونے پر اشتہاری قرار دیا گیا ہے، دونوں کو ہر عدالتی فیصلے میں اشتہاری لکھا جائے۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق دونوں ملزمان کی جائیداد قرقی کا عمل بھی شروع ہو گیا ہے اور اس حوالے سے ان کی جائیداد کی تفصیلات حاصل کی جا رہی ہیں ۔ احتساب عدالت کی جانب سے حسن اور حسین نواز کے دائمی وارنٹ بھی جاری کردیئے گئے ہیں ۔ واضح رہے کہ احتسا ب عدالت نے حسن اور حسین نواز کے کیس کو الگ کیا تھا اور انہیں کئی بار عدالت طلب کیا اور پیش نہ ہونے پر دونوں کو مفرور قرار دے کر ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کررکھے تھے اور انہیں عدالت میں پیشی کے لیے ایک ماہ کا وقت دیا گیا تھا۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain