تازہ تر ین

افغانستان نے پاکستان کو 185 رنزسے شکست دے کر انڈر 19 ایشیا کپ جیت لیا

ملائیشیا(ویب ڈیسک) ملائیشیاکے دارالحکومت کوالالمپور میں ہونے والے انڈر19 ایشیا کپ کے فائنل میں افغانستان نے  پاکستان کو 185 رنزسے شکست دے دی، جس کے بعد افغانستان انڈر 19 ایشیا کپ کا چیمپئن بن گیا۔ افغانستان کے 248 رنز کے تعاقب میں قومی ٹیم 63 رنز پر ڈھیر ہوگئی.افغانستان کے مجیب نے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ہدف کے تعاقب میں پاکستان کے صرف دو بلے باز ڈبل فگر میں داخل ہو سکے جب کہ محمد طحہٰ 19 رنزبنا کرنمایاں رہے۔ اس سے پہلے گروپ مرحلے کے میچ میں بھی افغانستان نے پاکستان کو شکست دی تھی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain