تازہ تر ین

ہیپاٹائٹس کے مریضوں کیلئے بڑی خوشخبری، وزیر اعلیٰ کا اہم اعلان

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ جدےد اصلاحات اوراربوں روپے کے وسائل کی فراہمی کے باعث صوبے میں صحت عامہ کی سہولتوں میں بہتری آئی ہے اورعوام کو ہےپاٹائٹس کے موذی مرض سے محفوظ رکھنے اور علاج معالجہ کےلئے پنجاب ہےپاٹائٹس کنٹرول پروگرام کامےابی سے جاری ہے ۔ہےپاٹائٹس اور ٹی بی کے مرےضوں کو مفت ادوےات ان کی دہلےز پر مہےا کی جارہی ہےں اوراب تک 15ہزار مرےضوں کو ادوےات ان کے گھروں مےں پہنچائی گئی ہیں اورجون 2018ءتک ہےپاٹائٹس کے 1 لاکھ مرےضوں کو انکے گھروں پر ادوےات کی فراہمی کا ہدف پورا کرےنگے۔وہ ویڈ ےولنک کے ذرےعے اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ اجلاس میں شعبہ صحت مےں جاری اصلاحاتی پروگرام پر عملدر آمد اور ہےلتھ پراجےکٹس پر پےش رفت کا جائزہ لےاگےا۔وزیر اعلیٰ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹی بی کنٹرول پروگرام کے تحت 5 ہزار مرےضوں کو مفت ادوےات انکے گھروں پر مہےا کی جاچکی ہےں اور مرےضوں کو معےاری ادوےات کی انکے گھروں مےں فراہمی پنجاب حکومت کا اےک تارےخی اقدام ہے۔ملک کی 70سالہ تارےخ مےں پہلے کبھی مرےضوں کو ٹی سی اےس کے ذرےعے ان کے گھروں میں ادوےات فراہم نہےں کی گئیں۔انہوں نے کہا کہ ہےپاٹائٹس کی روک تھا م کےلئے ہےپاٹائٹس کنٹرول آرڈےننس کا اجراءکےاگےا ہے ۔وزیر اعلیٰ نے ہدایت کی کہ آرڈےننس کے نفاذ اوراس پر عملدر آمدکو ےقےنی بناےا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ اضلاع مےںجدےد ہےپاٹائٹس فلٹرکلےنکس کے قےام کے پروگرام کو بھی تےزی سے آگے بڑھاےا جارہا ہے اور تحصےل ہےڈ کوارٹر ہسپتال کی سطح پر 60چھوٹے ہےپاٹائٹس کلےنکس فنکشنل کےے گئے ہےں ۔ انہوں نے کہا کہ ہےپاٹائٹس کی روک تھام اورعلاج معالجے کے حوالے سے عوام مےں آگاہی پےدا کرنے کےلئے بھر پور مہم چلائی جائے ۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہسپتالوں کے وےسٹ کو تلف کرنے کے حوالے سے شاندار پروگرام شروع کےاگےاہے اور ہسپتالوں مےںوےسٹ کو تلف کرنے کےلئے انسی نرےٹرز نصب کےے جارہے ہےں ۔انہوں نے کہا کہ دےہی خواتےن کی سہولت کےلئے فری اےمبولےنس سروس کے اچھے نتائج برآمد ہوئے ہےں اور اس اےمبولےنس سروس کو مزےد وسعت دی جارہی ہے ۔ صوبے کے 40ہسپتالوں مےں اصلاحات کا عمل تکمےل کے آخری مراحل مےں ہے جبکہ5ہسپتالوں کی آئی اےس او سرٹےفکےشن حاصل کی گئی ہے ۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ موبائل ہےلتھ ےونٹس دوردراز کے علاقوں مےں عوام کو علاج معالجہ اورتشخےص کی جدےد سہولتےں فراہم کررہے ہےں ۔14مزےد بڑے موبائل ہےلتھ ےونٹس جبکہ 20چھوٹے ےونٹس جلد فنکشنل ہوں گے جبکہ دوسرے مرحلے مےں مزےد 85ہسپتالوں مےں اصلاحات لائی جائےں گی۔وزیرا علیٰ نے کہا کہ صوبے کے تمام اضلاع مےں سی ٹی سکےن مشےنوں کی فراہمی کے پروگرام کو بھی تےزی سے آگے بڑھاےا جارہاہے ۔قصور،بھکر،لےہ،وہاڑی اورمےانوالی کے ہسپتالوں مےں سی ٹی سکےن مشےنےں پہنچ چکی ہےں اور سی ٹی سکےن مشےنوں کی تنصےب سے لوگوں کو 24گھنٹے سی ٹی سکےن کی سہولت ملے گی۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ادوےات کی خرےداری ،ترسےل اور فراہمی کا ڈےجےٹل نظام بناےاگےا ہے اور اب عام آدمی کو بھی وہی ادوےات مل رہی ہےں جو اشرافےہ استعمال کرتی ہے ۔ وزیراعلیٰ پنجاب سے ترکی کے سفیر صادق بابر گرگن(Mr. Sadiq Babur Girgin) نے الوداعی ملاقات کی،جس میں باہمی دلچسپی کے امور، پاک ترک تعلقات کے فروغ اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلی پنجاب نے پاک ترک تعلقات کے فروغ کے لئے بھرپورکردار ادا کرنے پر ترکی کے سفیرصادق بابر گرگن کی خدمات کی تعریف کی اور ان کے لئے نیک تمناﺅں کا اظہار کیا-وزیراعلی پنجاب محمد شہبازشریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پاک ترک تعلقات کے فروغ کیلئے صادق بابر گرگن کا کردار ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اورآپ پاکستان کے عظیم دوست کے طو رپر ہمارے دلوں میںرہیں گے اورہماری نیک خواہشات آپ کے ساتھ ہیں-انہوںنے کہاکہ ترک سفیر نے پاک ترک تعلقات کو اقتصادی تعاون میں بدلنے کے حوالے سے موثر کردار ادا کیا ہے- ترک سفیر نے دو طرفہ معاشی تعاون بڑھانے کیلئے انتھک محنت کی ہے اور آپ کے دور میں دو طرفہ معاشی تعاون کا عظیم سفر آگے بڑھا ہے- وزیراعلی نے کہاکہ پاکستان اور پنجاب کے عوام کی نیک تمنائیں آپ کے ساتھ ہیں اور آپ ہمیشہ ہمارے دلوں میں رہیں گے -انہوں نے کہاکہ پاکستان اور ترکی کے مابین برادارنہ دوستی کا سفر تاریخی ،مذہبی اور ثقافتی رشتوں میں بندھا ہو اہے اور دونوں ملکوں کی دوستی اپنی مثال آپ ہے – پاکستان اور ترکی باہمی احترام ، محبت اور پیار کے لازوال رشتے میں بندھے ہوئے ہیں – ترکی نے ہر مشکل حالات میں پاکستان کا ہاتھ تھام کر سچے دوست کا ثبوت دیاہے اور سیاسی اور سفارتی سطح پر بھی ترکی پاکستان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑا رہاہے -انہوں نے کہاکہ پاکستان اور ترکی یکجان دوقالب ہیں اور دونوں ملکوں کو تجارتی، معاشی اور دیگر شعبوں میںتعاون کو مزید فروغ دینا ہے۔انہوں نے کہاکہ ترکی کی کئی سرمایہ کار کمپنیاں پنجاب میں کام کر رہی ہیں۔ علاوہ ازیں وزیر اعلیٰ پنجاب نے کالا شاہ کاکو کے قریب ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے بچوں کے حقوق کے عالمی دن کے موقع پر پیغام میں کہا ہے کہ بچے کسی بھی قوم کا قیمتی سرمایہ اور مستقبل ہوتے ہیں،ان سے محبت و شفقت سے پیش آنا چاہیئے کیونکہ آج کے بچے کل کے معمار ہیں۔اگر بچپن سے ہی بچوں کی صحیح خطوط پر تعلیم و تربیت کی جائے تو ان میں خود اعتمادی پیدا ہوتی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بچوں کے حقوق کا عالمی دن منانے کا مقصد دنیا بھر میں بچوں کے حقوق کے تحفظ کےلئے آگہی پیدا کرنا ہے اور قوم کے نونہالوں کے حقوق کا تحفظ معاشرے کی اجتماعی ذمہ داری ہے اوربچوں کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کا مشن سرکاری و نجی شعبوں کے درمیان مضبوط شراکت کار کا متقاضی ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے بچوں سے مزدوری لینے کی لعنت کو ختم کرنے کیلئے جامع اقدامات کئے ہیں ۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain