تازہ تر ین

کوکا کولا نے فوڈ میلہ بغیر اجازت کنسرٹ میں بدل دیا، شہری عذاب میں مبتلا

لاہور (کرائم رپورٹر)کوک انتظامیہ اور ٹریفک پولیس کی نا اہلی ،مقامی ہوٹل میں منعقد کیا جانے والا فوڈ فیسٹیول شہریوں کےلیے وبال جان بن گیا ،فیسٹیول کے موقع پر سٹی ٹریفک پولیس کے 3لفٹر اور درجنوں اہلکار ٹریفک کنٹرول کر نے میں بری طرح ناکام ،شالیمار، باغبانپورہ اور مغلپورہ کے علاقے لاہور سے کٹ کر رہ گئے، بدترین ٹریفک جام سے شہری بدحال ، ایمبولینسیں اور دیگر امدادی گاڑیاں بھی ٹریفک جام میں پھنسی رہیں۔بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں کوک فوڈفیسٹیول کا انعقاد کیا گیا جس میں موسیقی سمیت مختلف اسٹالز وغیرہ لگا ئے گئے تھے ۔ اتوار کے روز چھٹی ہونے کی وجہ سے کوک فوڈفیسٹیول میں شہریوں کی بڑی تعداد کی آمد پرکوک فوڈ فیسٹیول منعقد کروانے والی انتظامیہ کی جانب سے ناقص انتظامات کی بناءپر ہوٹل کے باہر رانگ پارکنگ اور ٹریفک کے درہم برہم نظام کے باعث گاڑیوں کی لمبی لائنیں لگ گئیں اور دیکھتے ہی دیکھتے بدترین ٹریفک جام ہو گیا ۔ اس موقع پر لاہور ٹریفک پولیس کی جانب سے بھی ناقص حکمت عملی اور غیر سنجیدہ اقدامات کی وجہ سے اس بے ہنگم رانگ پارکنگ کے باعث جام ہونے والی ٹریفک کو بحال نہ کیا جاسکا جبکہ اس موقع پر ٹریفک پولیس کے 3لفٹر موقع پر موجود تھے جن کی ڈیوٹی میں شامل تھا کہ سڑک پر رانگ پارک ہونےوالی گاڑیوں کو اٹھا کر سائیڈ پر کریں تاکہ ٹریفک کی روانگی متاثر نہ ہو لیکن ٹریفک وارڈنز کی جانب سے غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کر تے ہوئے خوش گپیوں کو ترجیح دی گئی جس کے باعث ٹریفک کا نظام تباہ ہو گیا اور مغلپورہ ، شالیمار اور باغپانپورہ کے علاقے لاہور سے کٹ کر رہے گئے ۔ اس موقع پر گاڑیوں کی لمبی لائنیں لگ گئیں اور شہری کئی گھنٹوں تک بدترین ٹریفک جام میں اذیت سے دوچار ہوتے رہے ۔ ٹریفک جام میں متعدد ایمبولینسیں اور پولیس سمیت دیگر امدادی گاڑیاں بھی پھنس گئیں جس سے امدادی کاروائیوں میں بھی شدید خلل پڑا ۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain