تازہ تر ین

”استعفیٰ کیلئے تیار “

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ)فیض آباد میں جاری تحریک لبیک یارسول اللہ کے دھرنے میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنادیاہے۔ پولیس نے مالاکنڈ سے تعلق رکھنے والے موٹرسائیکل سوار کو دھماکہ خیر مواد کی بھاری مقدار و دیگر اشیاءسمیت گرفتار کرلیا۔ آبپارہ پولیس نے مشکوک سمجھ کر موٹرسائیکل سوار ایک نوجوان کو روکا تو اس کے قبضے سے 492 ڈیٹونیٹرز 196 بارودی چھڑیاں جن کے ساتھ 300 میٹر سیفٹی فیوز بھی نصب تھے برآمد کرکے اسے گرفتار کرلیا۔ ملزم کی شناخت فیصل کے نام سے ہوئی جو ملاکنڈ کا رہائشی بتایا جاتا ہے۔ تھانہ آبپارہ پولیس نے ملزم سے تفتیش شروع کردی ہے۔ دریں اثناءملک کے اعلیٰ سول خفیہ ادارے نے اسلام آباد دھرنے کے پرامن اختتام کے لیے پرامن بیل آﺅٹ پلان دیتے ہوئے وزیر قانون زاہد حامد کو ہٹانے کا مشورہ دیا ۔ باخبر حکومتی ذرائع نے بتایا کہ ادارے کا مشورہ ہے معاملہ ٹھنڈا ہونے تک زاہد حامد کو پیچھے رکھا جائے اور پھر ان کو کوئی اور وزارت دیدی جائے، سول خفیہ ادارے کی معلومات ہیں کہ دھرنے کو قوت سے ختم کرانے کی کوشش سے خونیحادثہ پیش آنے کی قوی امکانات موجود ہیں، حکومتی جماعت پہلے ہی سانحہ ماڈل ٹاﺅن معاملے سے باہر نہیں آسکی اور ایسے میں اسلام آباد میں کسی خونی حادثے کی صورت میں حکومتی جماعت دنوں میں گرسکتی ہے اور آئندہ الیکشن میں پنجاب سے بھاری نقصان اٹھائے گی۔ سول خفیہ ادارے کے مطابق تحریک لبیک کی قیادت دھرناختم نہیں کریگی، یہ ہوسکتا ہے دھرنے کا مقام تبدیل کردیا جائے تاہم اس طرح بھی معاملہ حل نہیں ہوگا اور تحریک لبیک مزید حمایت حاصل کرسکتی ہے، دھرنے کی طوالت کی وجہ سے سنی ، بریلوی جماعتوں نے تحریک لبیک کی قیادت سے رابطے شروع کرکے اپنی مدد کی پیشکش کی تاہم تحریک لبیک ابھی کسی کو ساتھ شامل کرنے پر تیار نہیں، اگردیگر سنی بریلوی جماعتیں ان کے ساتھ شامل ہوگئیں تو احتجاج ملک گیر صورت اختیار کرجائیگا جس کا زیادہ اثر پنجاب اور سندھ میں ہوگا، تحریک لبیک پنجاب کو فوکس کریگی جبکہ ان کے شریک گروپ سندھ کو ہدف بنائیں گے ، ایسی صورتحال میں دیگر مسالک کی مذہبی جماعتیں زیادہ دیر تک اپنے آپ کو مظاہروں سے الگ نہیں رکھ سکیں گی اور حکومت کی نہ ختم ہونے والی سیاسی مشکل کا آغاز ہوجائےگا جس سے اسے آئندہ الیکشن میں ناقابل برداشت نقصان ہوگا۔ حکومت کو وزیر قانون کو ہٹانے کی کڑوی گولی نگلنا پڑے گی، اس کے سوا کوئی ممکنہ راستہ نہیں ۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain