تازہ تر ین

کس کو خوش رکھنے کیلئے نظر بند کیا گیا ؟؟ حافظ سعید نے بالآخر زبان کھول دی

لاہور (نیااخبا ر رپورٹ)لاہور ہائیکورٹ کے نظر ثانی بورڈ نے حافظ سعید کی نظربندی ختم کرتے ہوئے توسیع کی حکومتی درخواست مسترد کر دی۔ ریویو بورڈ نے حکم دیا کہ حافظ سعید کے خلاف کوئی دوسرا کیس نہ ہونے کی بنیاد پر ان کو فوری رہا کر دیا جائے۔ حافظ سعید نے کہا ہے کہ بھارت کو منہ کی کھانی پڑی ہے ان کی نظر بندی کے خاتمے سے حق کی فتح ہوئی ہے۔واضع رہے کہ حافظ سعید کو عدالت کے حکم پر رات گئے رہا کر دیا گیا۔ 3 رکنی ریویو بورڈ کے سامنے حافظ سعید کو پیش کیا گیا اور ریویو بورڈ نے بند کمرے میں کارروائی کی۔ حافظ سعید کی جانب سے بتایا گیا کہ عدالت نے ان کے چار ساتھیوں کی نظر بندی ختم کر دی ہے۔ ان کے خلاف کوئی ثبوت موجود نہیں بلاجواز غیر قانونی طور پر نظر بند رکھا گیا ہے، انہیں امریکہ کے کہنے پر نظر بند کیا گیا۔ امریکہ نے پاکستان کی امداد بند کرنے کی دھمکی دی تھی۔ کسی قانونی جواز کے بغیر ان کی نظربندی آئین اور بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے استدعا کی کہ عدالت پابندی کوکالعدم قرار دے۔ وفاقی حکومت کے وکیل نے بورڈ کو بتایا کہ حافظ سعید کی نظربندی کا معاملہ نظرثانی بورڈ کے سامنے اس لئے رکھا ہے کہ حافط سعید کے چار ساتھیوں کی نظربندی ختم ہونے سے امن و امان کے مسائل پیدا ہوئے۔ اگر حافظ سعید کی نظربندی ختم کی گئی تو عالمی امداد بند ہونے اور پاکستان کو پابندیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ نظرثانی بورڈنے ناکافی ثبوتوں کی بنا پر حافظ سعید کی نظربندی میں توسیع کی حکومتی درخواست مسترد کر دی۔ نظرثانی بورڈکا فیصلہ سنتے ہی کارکن پرجوش ہو کر نعرے بازی کرتے رہے جبکہ انہوں نے حافظ سعید پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔ کمرہ عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ سعید نے کہا کہ کشمیریوں کی جدوجہد ضرور رنگ لائے گی۔ آزاد عدلیہ نے دلیرانہ فیصلہ دیا جسے سراہتے ہیں۔ سماعت کے موقع ہائیکورٹ میں سکیورٹی کے سخت انتظامات دیکھنے میں نظر آئے۔ علاوہ ازیں لاہور ہائیکورٹ نے حافظ سعید کی نظر بندی کے خلاف دائر درخواست پر وفاقی حکومت کو جواب داخل کرانے کیلئے مہلت دے دی ہے۔ جسٹس قاضی امین الدین نے سماعت کی جس میں حافظ سعید نے اپنی نظربندی کو چیلنج کرتے ہوئے اسے کالعدم قرار دینے کی استدعا کی ہے۔ سماعت کے دوران ہائیکورٹ نے درخواست کا جواب داخل نہ کرنے پر برہمی کا اظہار کیا۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے جماعت الدعو کے سربراہ حافظ محمد سعید کی نظربندی ختم کرنے کے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے اور حافظ سعید جماعت الدعو کے کارکنوں کو مبارکباد دی ہے۔ ملی مسلم لیگ کے صدر سیف اللہ خالد اور نظریہ پاکستان رابطہ کونسل کے چیئرمین محمد یعقوب شیخ نے فیصلہ کو حق کی فتح قرار دیا اور کہا ہے کہ حافظ محمد سعید کی رہائی سے کشمیری اور پاکستانی قوم کی طرف سے خوشیاں منائی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ثابت ہو گیا کہ حافظ محمد سعید کو بغیر کسی وجہ کے غیرقانونی طور پر دس ماہ تک نظر بند رکھا گیا۔دختران ملت مقبوضہ کشمیر کی سربراہ سیدہ آسیہ اندرابی نے حافظ محمد سعید کی رہائی کے احکامات جاری کرنے کے فیصلہ پر اعلی عدلیہ کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ مظلوم کشمیری قوم کی مائیں، بہنیں اور بیٹیاں اہل پاکستان کو مبارکباد پیش کرتی ہیں۔ ادھر فیصلہ پر ملک بھر میں جماع الدعو کے کارکنوں و ذمہ داران نے شکرانے کے نوافل ادا کئے۔ لاہور سمیت چاروں صوبوں و آزاد کشمیر میں فیصلہ پر مٹھائیاں بھی تقسیم کی گئیں۔ سوشل میڈیا پر بھی حافظ محمد سعید کی رہائی کی خبر ٹاپ ٹرینڈ میں شامل رہی۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain